یہ ملازمتیں کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے لئے ہیں،آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۱۲؍جنوری ۲۰۲۴ء۔
EPAPER
Updated: December 26, 2023, 2:33 PM IST | Salim Alwar | Mumbai
یہ ملازمتیں کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے لئے ہیں،آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۱۲؍جنوری ۲۰۲۴ء۔
کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(سی ایس آئی آر) کی بنیاد ۱۹۴۲ میں رکھی گئی تھی۔ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے جو وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت سائنٹفک اور انڈسٹریل ریسرچ کے لئے کام کررہا ہے۔ پورے ملک میں اس کی ۳۶؍ لیباریٹریز، ۳۹؍تحقیقاتی سینٹر اور ۱۰؍تخلیقی مرکز ہے۔ پورے ملک میں ’سی ایس آئی آر‘ کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔ اس کمپنی میں ڈائنامک جانکاری رکھنے والے ذہین ترین نوجوانوں کوتحقیقات اور ڈیولپمنٹ کے لئے کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
اس وقت’CSIR‘ نے ایڈمنسٹریٹیو سروس امتحان ۲۰۲۳ء کے تحت ۴۴۴؍ اسامیوں کی بھرتی کے لئے ملک کے اہم انگریزی اخبارات اور ایمپلائمنٹ نیوز (گورنمنٹ آف انڈیا) میں نوٹیفکیشن(اشتہار) جاری کیا ہے۔ ہمارے گریجویٹس خصوصاً خواتین امیدواروں سے استدعا ہے کہ وہ اس بہترین موقع سے ،فائدہ اُٹھائیں ۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اسامی کا نام، تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
(۱)سیکشن آفیسر: گروپ ’بی‘
اسامیوں کی تعداد: ۷۶
گروپ بی (گزیٹیڈ) پے لیول ۸ ؍پر ماہانہ اسکیل ۴۷۶۰۰ ۔ ۱۵۱۰۰۰ کی ان بہترین ملازمتوں کیلئے گریجویٹس کو درخواست کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
(۲)اسسٹنٹ سیکشن آفیسر۔گروپ’بی‘
اسامیوں کی تعداد: ۳۶۸
-گروپ’بی‘(گزیٹیڈ) پے لیول ۸؍پر ماہانہ اسکیل ۴۴۹۰۰۔۱۴۲۴۰۰ کی ان ملازمتوں کے لئے گریجویٹس کو درخواست کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
اسامیاں : (۱)جنرل(۲) فائنانس اینڈ اکاؤنٹس(۳)سپلائی اینڈ پرچیس محکمہ کے لئے ہیں جس کا بریک اپ نوٹیفکیشن میں دیا گیا ہے۔
ریزرویشن
معذور، او بی سی، ایس ٹی ایس سی اور معاشی کمزور طبقات کے لئے ضابطے کے مطابق مختص ہیں۔
عمر کی اوپری حد
۳۳؍ سال سے کم عمر کی نوجوان درخواست دےسکتے ہیں یعنی عمر کی اوپری حد ۳۳؍سال ہے۔ عمر کی اوپری حدمیں اوبی سی کو تین سال، ایس ٹی ایس سی کو ۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰ سال کی رعایت ہوگی۔
بھرتی کا طریقۂ کار
بھرتی ۶۰۰؍مارکس کے تحریری امتحان، ۱۰۰ مارکس کے انٹرویو (صرف سکشن آفیسر کے لئے) اور ۱۰۰ مارکس کے کمپیوٹر پروفیشیئنسی ٹیسٹ (صرف اسسٹنٹ سیکشن آفیسر)کے ذریعے ہوگی۔
تحریری امتحان:
پیپر اول: جنرل اویئرنیس اور انگریزی لینگویج۔ دو گھنٹہ کا دورانیہ۔۱۵۰؍مارکس
پیپر دوم:جنرل انٹیلی جنس، ریزننگ اینڈ مینٹل ایبلٹی ڈھائی گھنٹہ کی معیاد۔ ۲۰۰؍مارکس
پیپر سوم:انگریزی(تفصیلی پرچہ)مضمون نویسی، لیٹر رائٹنگ، درخواست لکھائی وغیرہ۔ معیاد دو گھنٹہ۔ ۱۵۰؍مارکس
پرچہ انگریزی، ہندی دو زبانوں میں ہوں گے۔
نوٹ: نصاب کی جانکاری اور مارکس کا ’بریک اپ ‘ نوٹیفکیشن میں درج ہے۔
امتحان کی فیس
n ۵۰۰؍روپے بذریعہ آن لائن(نیٹ بینکنگ؍ ڈیبیٹ کارڈ)
خواتین امیدوار، ایس ٹی ایس سی، معذور اور ایکس سروس مین امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
امتحانی مراکز کے شہر
پہلے مرحلہ کے لئے مہاراشٹر سے ناگپور اور پونے شہر امتحانی مراکز ہوں گے۔ دوسرے مرحلہ کے لئے مہاراشٹر سے پونے شہر میں امتحانی مرکز ہوگا۔
درخواست کیسے دیں ؟
درخواست فارم بھرنے کے متمنی گریجویٹس امیدوار ’سی ایس آئی آر‘ کی درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں :
https://csir.res.in
نوٹیفکیشن کے کالم نمبر ۱۷ گائیڈ لائنر برائے آن لائن ایپلی کیشن کے مطابق درخواست فارم پُر کریں۔
سب سے پہلے’اپلائی آن لائن‘ آپشن پر جائیں اور اس کے بعد ہدایت کے مطابق فوٹو گراف اور تمام اسناد اپ لوڈ کریں۔
سبمٹ کریں ۔ پرنٹ آؤٹ لیں اور اسے محفوظ کرکے اپنے پاس رکھیں۔
پہلے مرحلہ کے امتحان کی ممکنہ تاریخ: فروری ۲۰۲۴ء میں پہلے مرحلہ کا امتحان ہوگا۔
دوسرے مرحلہ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
ایڈمٹ کارڈ
خیال رہے کہ ایڈمٹ کارڈبرائے امتحان؍ کال لیٹر کے بارے میں امیدواروں کو مطلع کیا جائےگا اور روانہ کیا جائےگا۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۱۲؍جنوری ۲۰۲۴ء(شام پانچ بجے تک)