• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معمول کی نیند لینے سے مثبت احساس بڑھتا ہے: تحقیق

Updated: December 27, 2023, 1:38 PM IST | Inquilab News Network

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نیند میں کمی لوگوں میں مثبت احساس میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے۵۰؍ برس سے زائد عرصے میں کئے جانے والے۱۵۴؍ مطالعوں کا جائزہ لیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نیند میں کمی لوگوں میں مثبت احساس میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے۵۰؍ برس سے زائد عرصے میں کئے جانے والے۱۵۴؍ مطالعوں کا جائزہ لیا۔ نیند میں کمی پر کیے جانے والے یہ مطالعے ۷؍ سے۷۹؍ برس کے درمیان ۵؍ ہزار  سے زائد افراد پر کیے گئے۔ تحقیق میں نیند میں کمی (ایسی کیفیت جس میں لوگ معمول سے کم نیند لے پاتے ہیں) کا تعلق لوگوں میں مثبت احساسات میں واضح کمی سے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی نیند میں کمی کا تعلق بے چینی اور ڈپریشن کے بلند خطرات کے ساتھ بھی دیکھا گیا، اگرچہ یہ اثر بظاہر معمولی تھا۔ جامعہ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جو بوورکے مطابق جب لوگ دوستوں سے ملنے یا پسندیدہ ٹی وی شو دیکھنے جیسی پُر لطف سرگرمیوں سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد لوگوں میں گھل مل نہیں پاتے لہٰذا ان کے اکیلے پڑ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جو بوور نے بتایا کہ ہمارے اس نیند کی کمی کے شکار معاشرے میں لوگ اکثر رات دیر تک جاگتے ہیں لیکن یہ تجزیہ بتاتا ہے کہ کم نیند ان کے مزاج پر اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ تحقیق جرنل سائیکولوجیکل بلٹ ان میں شائع ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK