• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رائل انفیلڈ  ۳۵۰؍ بی ایس سکس سے لیس کی جائے گی

Updated: December 10, 2019, 11:18 PM IST | New Delhi

 رائل انفیلڈ نے اپنی موٹر سائیکلوں کو بی ایس سکس اسٹینڈرڈ سے لیس کرنے کا اعلان کیا ہے

(رائل انفیلڈ ۳۵۰ (تصویر: جاگرن
(رائل انفیلڈ ۳۵۰ (تصویر: جاگرن

 نئی دہلی : رائل انفیلڈ نے اپنی موٹر سائیکلوں کو بی ایس سکس اسٹینڈرڈ سے لیس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ فی الحال کمپنی اپنی ۳۵۰؍ سی سی کی موٹر سائیکلوں کو ہی اَپ ڈیٹ کرے گی ۔ حال ہی میں ان بائیکس کو ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے ۔ اس اَپ ڈیٹ کے ساتھ بائیک کی کارکردگی بھی پہلے سے بہتر ہوگی اور ان کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ آٹو کار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے نئی اَپ ڈیٹ بائیک کو حکومت کے ذریعے مقررہ مدت یکم اپریل ۲۰۲۰ء سے پہلے اَپ ڈیٹ کردے گی ۔ لیکن اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے ۔ کمپنی اپنی اپ ڈیٹ بائیک کو اگلے سال کے ابتدائی مہینوں میں پیش کرسکتی ہے ۔ وہیں کمپنی کا سنگل سلنڈر انجن لائن اَپ پوری طرح سے تیار نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے سب سے پہلے ۳۵۰؍ سی سی انجن کو نئے معیار کے مطابق اَپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK