ائل انفیلڈ نے ۲۰۲۱؍ای آئی سی ایم اے میں نئی ایس جی ۶۵۰؍ کانسپٹ موٹر سائیکل کی رونمائی کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 27, 2021, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi
ائل انفیلڈ نے ۲۰۲۱؍ای آئی سی ایم اے میں نئی ایس جی ۶۵۰؍ کانسپٹ موٹر سائیکل کی رونمائی کی ہے۔
انفیلڈ نے ۲۰۲۱؍ای آئی سی ایم اے میں نئی ایس جی ۶۵۰؍ کانسپٹ موٹر سائیکل کی رونمائی کی ہے۔ رائل انفیلڈ کی یہ نئی کانسپٹ بائیک ۶۵۰؍ سی سی کروزر موٹر سائیکل کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ یہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک میں جلد ہی پیش کی جائے گی۔ کمپنی نے انٹر سیپٹر ۶۵۰؍ اور کونٹینینٹل جی ٹی ۶۵۰؍ کے ۱۲۰؍ ویں اینورسری ایڈیشن کی بھی رونمائی کی ہے۔ نئی رائل انفیلڈ ایس جی ۶۵۰؍ کانسپٹ پر مبنی کروزر موٹر سائیکل کو’ شاٹ گن‘کانام دیا ہے ۔ رائل انفیلڈ نے کہا کہ ایس جی ۶۵۰؍ کانسپٹ برانڈ کے فیوچر ڈیزائن تھیم کو دکھاتی ہے ۔ بائیک میں ڈیجیٹل گرافکس کے ساتھ برش ایلومینیم اور سیاہ رنگ دیا گیا ہے۔ اگلے حصے میں انٹی گریٹیڈ پوزیش لائٹس کے ساتھ راؤنڈ ہیڈلیمپ دئیے گئے ہیں۔ فرنٹ میں ۳۲۰؍ ایم ایم ڈسک اور ریئر میں ۲۴۰؍ ایم ایم ڈسک ڈوئل چینل اے بی ایس سسٹم دیا گیا ہے۔