• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سات سیٹر ایس یو وی’ اسکوڈا کوڈیاک‘ ہندوستان میں لانچ ،۳؍ ویرینٹس میں دستیاب

Updated: May 08, 2023, 3:40 PM IST | New Delhi

کوڈیاک کی قیمت۳۷ء۹۹؍ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے جو ٹاپ ویرینٹ کیلئے ۴۱ء۳۹؍ لاکھ روپے تک ہے،کمپنی ہر تین ماہ میں۷۵۰؍ کاریںمارکیٹ میںاتارے گی

photo;INN
تصویر :آئی این این

چیک ریپبلکن کار مینوفیکچرنگ کمپنی اسکوڈا آٹو انڈیا نے ملک میں اپنی۷؍ سیٹر’کوڈیاک ‘لانچ کر دی ہے۔ کار ڈورایج پروٹیکٹرجیسے حفاظتی فیچر سے لیس ہے جو اس کے گیٹ کو نقصان سے بچاتی ہے۔کمپنی نے پہلی بار اس فل سائز ایس یو وی کو۲۰۱۷ء میں متعارف کرایا تھا۔۲۰۲۳ء میںکوڈیاک کے لانچ ہوتے ہی ۲۴؍ گھنٹوں میں اس کے ۷۵۹؍یونٹس فروخت ہو گئے۔
  ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اب گاڑیوں کی الاٹمنٹ کی تعداد بڑھا دی ہے۔ اسکوڈا اب ہر تین مہینے میں مارکیٹ میں ۷۵۰؍ کوڈیاک کارالاٹ کرے گی۔
کار۳؍ویرینٹس میں دستیاب
 کار کی ایرو ڈائنامکس کو بہتر بنانےکیلئے پیچھے والے ریئر اسپوئلر کو ایک اضافی فن لیٹ کے ساتھ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی دوسری قطار میں مسافروں کیلئے بڑے لاؤنج اسٹیپ اور  آؤٹر ہیڈریسٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ کار۳؍ ویرینٹ’ اسٹائل‘، ’اسپورٹ لائن‘ اور’ ایل اینڈ کے‘ میں دستیاب ہے۔ کوڈیاک کی قیمت۳۷ء۹۹؍ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے، جو ٹاپ ویرینٹ کیلئے ۴۱ء۳۹؍ لاکھ روپے تک  ہے۔  
اسکوڈا کوڈیاک ڈیزائن
 گاڑی کو ہر کنڈیشن میں چلانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کار کی اونچائی۱۵؍ ملی میٹر تک کم کی جاسکتی ہے۔ کار کے فرنٹ پر کمپنی کی سگنیچر گرل دی گئی ہے۔ اس کے دونوں طرف ایل ای ڈی پروجیکٹر ہیڈ لیمپس دیے گئے ہیں۔ سائیڈ پر۱۸؍انچ کے الائے وہیل ہیں۔ایل ای ڈی ٹیل لیمپ عقب میں دستیاب ہیں۔
کار کی دیگر خصوصیات
 اسکوڈا کوڈیاک کو بی ایس ۶؍ فیز۲؍کے اصولوں کے مطابق ایک اپ ڈیٹ شدہ ۲ء۰؍ٹی ایس آئی ای وی اوٹربو پیٹرول انجن دیاگیا ہے جو ۱۸۷؍بی ایچ پی  پاور اور۳۲۰؍ ناٹیکل میل ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو۷؍ اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس کے ساتھ ٹیون کیا گیا ہے۔ اس انجن سے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں۴ء۲؍ فیصد زیادہ ایندھن کی بچت  ہوگی۔ کار۷ء۸؍سیکنڈ میں۱۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ کار میں۶؍ ڈرائیونگ موڈز ہیں، ایکو، کمفرٹ، نارمل، اسپورٹ، انڈیویجوئل اور اسنو  ہے۔ کار 4x4 سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے۔

car Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK