دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اُڑنے والی کاروں کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں ۔ اس سمت میں جاپان کی ’اسکائی ڈرائیو‘نامی کمپنی نےٹویوٹا کے اشتراک سے بڑی پیش رفت کی ہے ۔
EPAPER
Updated: September 05, 2020, 3:06 PM IST | Mumbai
دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اُڑنے والی کاروں کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں ۔ اس سمت میں جاپان کی ’اسکائی ڈرائیو‘نامی کمپنی نےٹویوٹا کے اشتراک سے بڑی پیش رفت کی ہے ۔
دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اُڑنے والی کاروں کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں ۔ اس سمت میں جاپان کی ’اسکائی ڈرائیو‘نامی کمپنی نےٹویوٹا کے اشتراک سے بڑی پیش رفت کی ہے ۔’فوربز‘ کی رپورٹ کے مطابق ’ اسکائے ڈرائیو‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے چھوٹی پرواز کیلئے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اُڑانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک نشست والی کار کو اُڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار۵؍فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اُڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کیلئے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں ۔ یہ کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل۳۰؍ منٹ تک۳۰؍ فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ معلوم ہوکہ یہ اس اڑن کار پروجیکٹ پر گزشتہ۸؍ برس سے کام جاری ہے۔ اسکائے ڈرائیو اور ٹویوٹا نے اپنی اس اڑن کار کے کامیاب پرواز کےتجربہ کے بعد کہا ہے کہ اس کار کو ۲۰۲۳ءمارکیٹ میں دستیاب کرایا جائے گا۔ دھیان رہے کہ جاپانی کمپنی کی جانب سے۲۰۱۷ء میں ایک جرمن کمپنی نے بھی کار کو اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا، تاہم تاحال اس گاڑی میں مزید کوئی بہتری نہیں آ سکی۔ ۲۰۱۹ء میں ا مریکہ کی ورجینیا ریاست میں بھی بوئنگ کمپنی کی بنائی گئی اڑن کار کا تجربہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ یہ خبر آئی تھی کہ امریکی ایئر فورس نے اپنی ہی تیار کردہ کار کو اڑانے کا کامیاب ابتدائی تجربہ کیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ایئرفورس کی مذکورہ کار کو بھی۲۰۲۳ءتک عام سواری کیلئے پیش کیا جائے گا۔