سونی نے اپنے نئے پلے اسٹیشن۵؍ کنسول کی رونمائی کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ پلے اسٹیشن۵؍ کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی اس میں شامل کی جارہی ہے
EPAPER
Updated: June 15, 2020, 12:35 PM IST
|
Agency
سونی نے اپنے نئے پلے اسٹیشن۵؍ کنسول کی رونمائی کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ پلے اسٹیشن۵؍ کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی اس میں شامل کی جارہی ہے سونی نے اپنے نئے پلے اسٹیشن۵؍ کنسول کی رونمائی کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ پلے اسٹیشن۵؍ کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی اس میں شامل کی جارہی ہے ۔ایک اور بڑی تبدیلی اڈپٹو ٹریگرز نامی ٹیکنالوجی ہے جس کی بدولت ڈویلپرز ٹریگرز ریزیزٹنس پروگرام بناسکیں گے۔سونی نے کنسول کو متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین جان سکیں کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہوگا۔پی ایس فائیوکا اسٹینڈ عمودی ہے بالکل ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح جبکہ یہ۲؍ ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک فورکے بلیو رے ڈرائیو اور دوسرا پیور ڈیجیٹل ایڈیشن۔ پی ایس۵؍ کا ڈیجیٹل ورژن آپٹیکل ڈرائیو کے بغیر ریگولر ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے، اور اس کا مطلب یہ بھی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ایڈیشن زیادہ سستا ہوگا، تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا۔ ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح ٹی وی یا مانیٹر کے نیچے پی ایس۵؍کو عمودی یا افقی انداز میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ سونی نے اسٹینڈ بھی بنایا ہے۔پی ایس ۵؍کے ٹاپ پر حرارت کے اخراج کیلئے وینٹس دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر یو ایس بی اے اور یو ایس بی سی پورٹس دی گئی ہیں۔ سونی کی جانب سے پی ایس۵؍ کیلئے متعدد ایکسیسریز بھی تیار کی گئی ہیں جن میں ڈوئل سینس چارجنگ اسٹیشن، ایک نیا ایچ ڈی کیمرا، پلس تھری ڈی وائرلیس ہیڈ سیٹ اور میڈیا ریموٹ مگر کمپنی نے ان کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔(