نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی( این ٹی اے) کی جانب سے تعلیمی سال ۲۵۔۲۰۲۴ءکے لئے اہم انٹرنس امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے لہٰذا طلبہ تیاریوں میں لگ جائیں
EPAPER
Updated: October 05, 2023, 9:49 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی( این ٹی اے) کی جانب سے تعلیمی سال ۲۵۔۲۰۲۴ءکے لئے اہم انٹرنس امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جاچکا ہے لہٰذا طلبہ تیاریوں میں لگ جائیں
ہر سال ریاست ِ مہاراشٹر میں ۱۳؍ لاکھ سے زائد طلبہ بارہویں کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں جن میں سے تقریباً ۵؍ لاکھ ۴۰؍ہزار طلبا سائنس اسٹریم سے ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ملکی سطح پر دیکھا جائے تو صرف ایک اہم قومی سطح کے انجینئرنگ انٹرنس امتحان جے ای ای مینس کے امیدواروں کی تعداد بھی تقریباً گیارہ لاکھ کے قریب ہوتی ہے۔ ان میں سے اکثر طلبہ جو انجینئرنگ کیلئے خواہشمند ہیں اور اپنا بورڈ امتحان ۲۰۲۴ء میں دینے والے ہیں وہ ان اہم امتحانات کی معلومات لیں۔
(۱)جے ای ای مینس ۲۰۲۴ء: این ٹی اے کے ذریعے ملک کی کل ۳۱؍ این آئی ٹیز جن میں ۲۳؍ ہزار سے زائد نشستوں کے لیے ، کل ۲۶ آئی آئی آئی ٹیز جن میں کل پانچ ہزار آٹھ اکتالیس نشستیں ہیں ، اسی طرح ملک کے فورنمنٹ فنڈیڈ ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹس جنھیں جی ایف ٹیز کہا جاتا ہے جن کی تعداد ملک میں ۲۴ ؍سے زائد ہیں کل نشستیں ۶؍ ہزار کے قریب ہیں ان سب اداروں میں داخلہ جے ای ای مینس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جےای ای کے اسکور کے ذریعے ملک کی کئی ریاستوں میں ریاستی سطح کے انجینئرنگ کالجز میں داخلہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ انٹرنس امتحان سال میں دو مرتبہ منعقد کیاجاتا ہےامیدواردونوں مرتبہ امتحان میں شریک ہوسکتا جس اٹیپمٹ میں بھی بہتر مارکس ملے اس کو تسلیم کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر بار اس امتحان میں شریک ہو۔طالب علم چاہے تو ایک مرتبہ یا دونوں مرتبہ امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ہاں ہر مرتبہ صرف امتحان فیس ادا کرنا ہوگا۔
-امتحان کی نوعیت: اس امتحان کو آن لائن موڈ سے منعقد کیا جاتا ہے امتحان منعقد کرنے کی ذمہ داری این ٹی اے کی ہوتی ہے نیز نصاب سی بی ایس سی کا ہوتا ہے۔ امسال یہ امتحان دو سیشن میں ہوگا۔
۱۔ جے ای ای مینس پہلا سیشن: ۲۴؍جنوری سے یکم فروری ۲۰۲۴ ء کے درمیان
۲۔ جے ای ای مینس دوسرا سیشن :یکم اپریل سے ۱۵؍اپریل ۲۰۲۴ ء کے درمیان۔ویب سائٹ : www.jeemain.nic.in
فزکس پر ۲۰ سوالات ایم سی کیو ٹائپ مزید ۱۰ سوالات نیومیریکل ٹائپ کے (جن میں سے کوئی پانچ کرنا ہوتا ہے ) ہر سوال کے صحیح جواب پر ۴ مارکس دیئے جاتے ہیں ۔ اس طرح کل سو مارکس ۔ اسی طرح کیمسٹر ی اور میتھس کیلئے اسی ترتیب سے سوالات پوچھے جاتے ہیں کل ۳۰۰؍ مارکس کے پرچے ہوتے ہیں۔ غلط جواب دینے پر ایک مارکس کم کئے جاتے ہیں۔نیومیرکلس میں منفی مارکنگ سسٹم نہیں ہوتا ہے۔
(۲)بی آرچ ۲۰۲۴ء: بیچلر آف آرکیٹیکچرامتحان جے ای ای مینس۲۰۲۴ ( پرچہ دوم الف ) این آئی ٹیز میں بیچلر آف آرکیٹیکچر کورس کے لیے اس امتحان میں شرکت ضروری ہے۔ اس امتحان کو بھی این ٹی اے ہی منعقد کرتا ہے۔ جے ای ای مینس ۲۰۲۴ءکے ساتھ ۔ ریاستی سطح کے کالجز میں داخلہ برائے بیچلر آف آرکیٹیچر کیلئے این اے ٹی اے ۲۰۲۴ءیعنی ناٹا۲۰۲۴ء امتحان میں شرکت ضروری ہے۔ ناٹا کو منعقد کرنے کی باڈی علاحدہ ہے۔ یہ پرچہ ۳؍ گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔بورڈ امتحان میں فزکس ، کیمسٹری اور میتھس میں ۵۰؍ فیصد مارکس ضروری ہے۔ اسی طرح کل مارکس میں سے یعنی ایگریگیٹ مارکس میں بھی ۵۰؍فیصد مارکس ضروری ہے۔
امتحان کی نوعیت: میتھس پارٹ ون ۲۰؍ سوالات ایم سی کیو اور دس سوالات نیومیریکل جس میں سے پانچ ہی حل کرنا ہے۔ہر سوال کے لیے ۴ مارکس کل سو مارکس
- اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ پارٹ ٹو : کل سوالات ۵۰؍ ہر ایک سوال پر ۴؍ مارکس کل ۲۰۰؍ مارکس
-ڈرائنگ ٹیسٹ پارٹ تھری : کل سوالات دو ہر ایک کے لیے ۵۰ مارکس کل سو مارکس اس طرح کل چار سو مارکس کے لیے امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ غلط جواب دینے پر ایک مارکس کم کیے جاتے ہیں۔ نیومیرکلس میں منفی مارکنگ سسٹم نہیں ہوتا ہے۔
(۳)بی پلاننگ ۲۰۲۴ء: بیچلر آف پلاننگ جے ای ای مینس ( پرچہ دوم ب) اس کورس میں داخلے کیلئے ساری شرائط بی آرچ کی طرح کے ہی ہوتے ہیں صرف پیپر پیٹرن مختلف ہوتا ہے۔
-امتحان کی نوعیت: میتھس پارٹ ون ۲۰ سوالات ایم سی کیو اور ۱۰؍ سوالات نیومیریکل جس میں سے ۵؍ ہی حل کرنا ہے۔ہر سوال کے لئے ۴ ؍مارکس کل ۱۰۰؍ مارکس
اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ پارٹ ٹو : کل سوالات ۵۰؍ہر ایک سوال پر ۴؍ مارکس کل ۲۰۰؍مارکس
-پلاننگ بیسڈ آبجیکٹیو ٹائپ سوالات پارٹ تھری: کل ۲۵سوالات ہر سوال کے لیے چا ر مارکس کل سو مارکس ، اس طرح کل چار سو مارکس کے لیے امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔
(۴)جے ای ای ایڈوانسڈ ۲۰۲۴ء: ملک میں موجود ۲۳ ؍جن میں کل ۱۶؍ ہزارسےزائد نشستیں موجود ہیں ، ان آئی آئی ٹیز میں داخلے کیلئے اسی طرح ملک مایہ ناز ادارے ۔ آئزر ، آئی آئی ایس ٹی ، آئی آئی ایس بنگلور میں داخلے کیلئے جے ای ای ایڈوانسڈ کےاسکور کو دیکھا جاتا ہے ۔امتحان کاطریقہ : آن لائن موڈ سے امتحان ہوتا ہے اور ہر سال بدلتا رہتا ہے۔امتحان کی تاریخ ہر سال مارچ کے ماہ میں دی جاتی ہے ۔ امتحان کافی مشکل ہوتا ہے ۔جے ای ای مینس میں کوالیفائنگ مارکس حاصل کرنیوالے امیدوار ہی اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔
ویب سائٹ : www.jeeadv.ac.in
(۵)یوجی نیٹ: یہ اہم ترین امتحان ہے جس کی بنیاد پر میڈیکل کے تمام اہم کورسیز میں داخلہ ملتا ہے نیشنل ایلجبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ فار انڈر گریجویٹ۔ یوجی این ای ای ٹی ۲۰۲۴ء ۔ اگلے تعلیمی سال کے لئے یہ امتحان این ٹی اے کے ذریعے ۵؍مئی ۲۰۲۴ ءکو آل انڈیا سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ نیٹ کے ذریعے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس، بی اے ایم ایس ، بی یو ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس کورسیز میں داخلہ ممکن ہے۔
(۶)یوجی سی یو ای ٹی ۲۰۲۴ء: ملک کی تمام سینٹرل یونیورسٹیز میں نیز ملک کے کئی مایہ ناز اداروں میں انڈر گریجویٹ لیول کے تمام کورسیز میںداخلہ یو جی سی یو ای ٹی یعنی سینٹرل یونیورسٹی انٹرس ٹیسٹ فار انڈر گریجویٹ کورسیز میں داخلہ ممکن ہے۔ اگلے تعلیمی سال کیلئے یہ امتحان ۱۵؍ تا ۳۱؍مئی ۲۰۲۴ء میں ملکی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔
(۷)پی جی سی یوجی سی یو ای ٹی : ملک کی تمام سینٹرل یونیورسٹیز میں نیز ملک کے کئی مایہ ناز اداروں میں پوسٹگریجویٹ لیول کے تمام کورسیز میںداخلہ پی جی سی یو ای ٹی ۲۰۲۴ء یعنی سینٹرل یونیورسٹی انٹرس ٹیسٹ فارپوسٹ گریجویٹ کورسیز ۲۰۲۴ء میں داخلہ ممکن ہے۔ اگلے تعلیمی سال کیلئے یہ امتحان ۱۱ تا ۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ء میں ملکی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔
(۸)سی ایل اے ٹی ۲۰۲۴ء: تعلیمی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ایل ایل بی کورس میں داخلے کے لیے کلیٹ امتحان میں شرکت کرنا ضروری ہے۔یہ امتحان کلیٹ۔۲۰۲۴ امتحا ن ۳، دسمبر ۲۰۲۳ء کو منعقد کیا جائے گا۔کلیٹ ۲۰۲۴ءکی بنیاد پرملک کی ۲۲؍نیشنل لاء یونیور سٹی میں ۵؍سالہ دورانیہ پر مشتمل انٹیگریٹیڈ لاء کورس
B.A. LL.B.(Hons.), B.Sc. LL.B. (Hons.), B.B.A. LL.B. (Hons.), B.S.W. (Hons.), B.Com. LL.B. (Hons.) degrees.
میں دا خلہ حاصل کر سکیں گے۔اس امتحان میں شرکت کے لیے -درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۳؍نومبر ۲۰۲۳ ء۔ n