• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گریجویٹس کیلئے دہلی پولیس اور ’سی اے پی ایف‘ میں سب انسپکٹر کی ملازمت

Updated: March 12, 2024, 9:26 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

۴۱۶۷ا؍اسامیوں کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ۔ آن لائن درخواست ۲۸؍مارچ تک کی جاسکتی ہے۔

Graduates should strive for this job opportunity. Photo: INN
گریجویٹس کوباوردی ملازمت کے اس موقع کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ تصویر : آئی این این

اسٹاف سلیکشن کمیشن(ایس ایس سی) نے دہلی پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز(سی اے پی ایف)امتحان ۲۰۲۴ءکا اعلان کردیا ہے۔ 
 ویب سائٹ: http://ssc.nic.in
نوٹیفکیشن نمبر:HQ.c1208/1/2024-c1/2
کمپیوٹر بیسڈ امتحان کی تاریخیں :۹، ۱۰ اور ۱۳؍مئی ۲۰۲۴ء
اسامیوں کی تفصیل؍ تعداد: (۱) سب انسپکٹر(ایگزیکٹیو) برائے دہلی پولیس: مرد امیدوار۔ ۱۲۵؍اسامیاں۔ سب انسپکٹر(ایگزیکٹیو)برائے دہلی پولیس: خواتین امیدوار۔ ۶۱؍اسامیاں۔ سب انسپکٹر(جنرل ڈیوٹی) برائے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز (CAPF): کل اسامیاں۔ ۴۰۰۱؍اسامیاں 
(۱)بارڈر پولیس فورس(بی ایس ایف)): مرد امیدوار۔ ۸۴۷؍اسامیاں 
خواتین امیدوار۔ ۴۵؍اسامیاں 
(۲)سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف): مرد امیدوار ۱۴۳۷؍اسامیاں۔ خواتین امیدوار۱۶۰؍اسامیاں 
(۳)سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف):مرد امیدوار ۱۱۱۳؍ اسامیاں۔ خواتین امیدوار۵۹؍اسامیاں 
(۴) انڈوتبتن بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی): مرد امیدوار۔ ۲۳۷؍اسامیاں 
خواتین امیدوار۔ ۴۱؍اسامیاں 
(۵)ششتر سیما بل(ایس ایس بی):مرد امیدوار ۵۹؍اسامیاں 
خواتین امیدوار۔ ۰۳ ؍اسامیاں 
 تنخواہ کا اسکیل: ۳۵۴۰۰ سے ۱۱۲۴۰۰ ؍روپے ماہانہ۔ 
ضروری تعلیمی لیاقت: وہ امیدوار جو سال آخر میں زیر تعلیم ہیں وہ یکم اگست ۲۰۲۴ء تک گریجویشن مکمل کر لیں۔ کسی بھی فیکلٹی سے گریجویشن کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔ وہ امیدوار جو گریجویشن کے سال آخر سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی درخواست کے اہل ہیں۔ 
عمر کی حد:۲۰ یا ۲۵؍سال۔ یعنی درخواست گزار کی تاریخ پیدائش ۲؍اگست ۱۹۹۹ء تا یکم اگست ۲۰۰۴ ءکے درمیان ہو۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدوار کو ۵؍ سال کی رعایت ہوگی۔ 
بھرتی کا طریقۂ کار: پیپر ۱۔ فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ(پی ایس ٹی) اور فزیکل اندورلینس ٹیسٹ بعد ازاں پیپر ۲ اور فائنل میڈیکل امتحان۔ تمام ٹیسٹ لازمی ہیں۔ امتحان و پرچے کی تفصیلات ویب سائٹ پر درج ہیں۔ 
 امتحانی فیس: ۱۰۰؍روپے بذریعہ انٹر نیٹ بینکنگ۔ خواتین اور ایس ٹی ایس سی امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ 
درخواست کیسے دیں : ویب سائٹhttps://ssc.nic.in پر جائیں۔ 
 آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ:۲۸؍مارچ ۲۰۲۴ ء

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK