• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کامیاب خواتین کی چند خوبیاں

Updated: February 05, 2025, 11:39 PM IST | Afreen Abdul Mannan Shaikh | Mumbai

ہر کوئی کامیاب نہیں ہوتا۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔ کامیاب افراد کو ان کی خوبیوں خاص بناتی ہیں۔ اس مضمون میں کامیاب خواتین کی چند خوبیوں کے بارے میں بتایا جا ریا ہے:

The most important quality of successful women is that they are punctual. Photo: INN
کامیاب خواتین کی سب سے خاص خوبی یہ ہوتی ہے وہ وقت کی پابند ہوتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہر کوئی کامیاب نہیں ہوتا۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔ کامیاب افراد کو ان کی خوبیوں خاص بناتی ہیں۔ اس مضمون میں کامیاب خواتین کی چند خوبیوں کے بارے میں بتایا جا ریا ہے:
حقیقت پسند: خواب و تصور اُسی وقت سچ ہوتے ہیں جب اُنہیں حقیقی انداز میں دیکھا جائے۔ کامیاب خواتین حقیقت پسند ہوتی ہیں اور اس قسم کو چیلنج کو قبول کرتی ہیں جنہیں پانا ممکن ہوتا ہے۔ 
مثبت سوچ: کامیاب خواتین ہر معاملے میں مثبت پہلو کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہ بہت اہم خوبی ہے۔ مثبت سوچ کے ذریعہ مشکل سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا آسان ہوتا ہے۔ 
کچھ دوسروں سے الگ کرنے کی چاہت: کامیاب خواتین ہمیشہ کچھ الگ کرنے کی چاہ رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف سوچ کے ذریعہ کامیابی کی منازل طے کرتی ہیں۔ 
کفایت شعاری: جی ہاں ! کامیاب خواتین کفایت شعار ہوتی ہیں۔ وہ غیر ضروری اشیاء خریدنے، وقت برباد کرنے اور فضول گوئی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔ 
وسیع نقطہ نظر: وہ تجربات اور مشاہدے کی بنیاد پر اپنی بات رکھتی ہیں۔ کامیاب خواتین کوئی بھی کام شروع کرنے سے قبل اس کے نتیجے پر غور کرتی ہیں اس کے بعد ہی فیصلہ کرتی ہیں۔ 
احتساب کرنا: کامیاب خواتین اپنا جائزہ لیتی ہیں۔ اپنی خامیوں پر غور کرتی ہیں۔ اپنی شخصیت کو نکھارنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں۔ 
خوشامد پسند نہیں ہوتیں : اکثر لوگ اپنے کام سے زیادہ خوش اُسی وقت نظر آتے ہیں جب اُنہیں لگتا ہے اُن کی تعریف زیادہ ہو رہی ہے لیکن تعریف سننے سے ہمارے اگلے مراحل میں نتائج اتنے مؤثر انداز میں ابھر کر سامنے نہیں آتے کیونکہ ہم اپنی خامیوں کا جائزہ نہیں لے پاتے۔ یہی وجہ ہے کہ کامیاب خواتین خوشامد پسند نہیں کرتیں۔ 
صحت کو ترجیح دینا: صحت سب سے بڑی دولت ہے اور کامیاب خواتین اپنی صحت کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ وہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی ذہنی صحت کا بھی خیال رکھتی ہیں تاکہ وہ اپنے کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔ 
کم گو: یہ بھی ایک اہم خوبی ہے۔ کم بولنے سے انسان ضرورت کے مطابق ہی اپنی بات کہہ پاتا ہے۔ اسی طرح کامیاب خواتین کم گو ہوتی ہیں اور جتنا بولتی ہیں واضح انداز میں بولتی ہیں تاکہ سامعین اُن کی بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔ 
وقت کی پابند: کامیاب خواتین وقت کی پابند ہوتی ہیں۔ وہ کام کے اوقات کا درست استعمال کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ 
 یہ وہ خوبیاں ہیں جو خواتین کو کامیاب بناتی ہیں۔ اگر آپ بھی کامیابی سے ہمکنار ہونا چاہتی ہیں تو اِن خوبیوں کو اپنا لیں۔ n

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK