ٹاٹا موٹرس نے ۲۰۲۰ء میں اپنی الیکٹرک کار ’ نیکسن ای وی‘ کو بازار میں اُتارا تھا۔اس الیکٹرک ایس یو وی نے دن گزرنے کے ساتھ اب ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: May 28, 2022, 12:21 PM IST | Anirban Metra | Mumbai
ٹاٹا موٹرس نے ۲۰۲۰ء میں اپنی الیکٹرک کار ’ نیکسن ای وی‘ کو بازار میں اُتارا تھا۔اس الیکٹرک ایس یو وی نے دن گزرنے کے ساتھ اب ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
ٹاٹا موٹرس نے ۲۰۲۰ء میں اپنی الیکٹرک کار ’ نیکسن ای وی‘ کو بازار میں اُتارا تھا۔اس الیکٹرک ایس یو وی نے دن گزرنے کے ساتھ اب ملک بھر میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاٹا موٹرس نے ’میکس ‘ کے نام کے ساتھ نیکسن ای وی کا ایک نیا لانگ رینج ویریئنٹ لانچ کردیا ہے، جسے ہم نے گزشتہ دنوں آزمائشی طور پر چلایا ۔ یہ گاڑی ہمیں کیسی لگی اور اس کی کارکردگی کیسی رہی، ایسے ہی اہم سوالات کے جوابات اس جائزے میں پیش کررہے ہیں۔
نیکسن ای وی کی قیمت: نیکسن ای وی میکس کو ۲؍ ویریئنٹ میں دستیاب کرایا جارہا ہے، اس کی قیمت ۱۷ء۷۴؍ سے ۱۹ء۲۴؍ لاکھ (ایکس شوروم) کے درمیان ہے۔ ٹاٹاموٹرس نیکسن میکس کے ساتھ ۲؍ اقسام کے وال باکس چارجنگ دے رہی ہے۔ ۳ء۳؍ کے ڈبلیو چارجر نیکسن ای وی میکس کو مکمل طور سے چارج کرنے میں ۱۴؍ گھنٹے کا وقت لیتا ہے جبکہ ۷ء۳؍ کے ڈبلیو کے فاسٹ چارجر کو یہ کام کرنے میں ۶ء۵؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
اس کی ڈرائیونگ رینج یہ ہے: ٹاٹا موٹر نے میکس میں ۴۰ء۵؍ کے ڈبلیو ایچ کی لکویڈ کُولڈ لیتھیم آئن بیٹری دی ہے۔ جو نیکسن ای وی کے مقابلے ۳۳؍ فیصد بڑی ہے۔ رینج کے لحا ظ سے دیکھیں تو نیکسن ای وی میکس کی سرٹیفائیڈ ریٹنگ ۴۳۷؍ کلومیٹر اور ریئل ورلڈ میں ۳۵۰؍ کلومیٹر کی توقع رکھ سکتے ہیں۔
کارکردگی: نیکسن ای وی میکس کو زیادہ طاقتور سنکرونس موٹر کے ساتھ اتارا گیا ہے۔ جو ۱۴۲؍ پی ایس اور ۲۵۰؍ این ایم کا آؤٹ پُٹ پیدا کرتی ہے۔ میکس کی ٹاپ اسپیڈ بھی پہلے سے بڑھ کر ۱۴۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوچی ہے اور ساتھ ہی صفر سے ۱۰۰؍ کلومیٹر کی دوڑ میکس پہلے سے زیادہ تیز ہوگئی ہے۔ بڑی بیٹری کی وجہ سے میکس نیکسن ای وی سے لگ بھگ ۱۰۰؍ کلوزیادہ وزنی ہے۔ گاڑی چلاتے وقت یہ زیادہ وزن اسٹیئرنگ وہیل پر محسوس بھی ہوتا ہے۔ ہمیں ٹرائل رن کے دوران نیکسن ای وی میکس کی ڈرائیونگ ڈائنامکس پہلے کی طرح ٹھوس اور شاندار معلوم ہوئی۔
گاڑی کے سیفٹی فیچرس: نیکسن اپنی مضبوط جسامت کیلئے مشہور ہے اور میکس میں کی گئی تبدیلیوں سے ڈرائیور اور مسافر پہلے کے مقابلے زیادہ محفوظ محسوس کریں گے۔ نیکسن ای وی میکس میں آل ڈِسک بریک اور الیکٹرک ہینڈ بریک کے ساتھ الیکٹرانک اسٹٰبلٹی پروگرام کو اسٹینڈرد فیچر کے طور پر رکھا گیا ہے۔ حالانکہ کمپنی نیکسن ای وی میں ۲؍ ایئر بیگ دیتی ہے جسے بہتر کرنے کی گنجائش ہے۔
اہم فیچرس یہ ہیں: اس نئی الیکٹرک کار کے کیبن میں سارے نئے فیچرز نظر آئیں گے۔ فرنٹ سیٹ وینٹی لیشن، وائرلیس چارجنگ، ایئر پیوریفائر اور ریئر سیٹ اے سی نیکسن ای وی میکس میں کچھ نئی تبدیلیاں ہیں۔ سیٹ فیبرک کارنگ بھی نیا ہے اورپہلے جیسا سن رُوف، کنیکٹیڈ کار ٹیکنالوجی جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ حالانکہ ہمیں اس نئی کار میں بڑی سن روف اور ٹچ اسکرین کی امید تھی۔
اسے کیوں خریدا جائے؟ : اب زیاہ رینج کے بدولت آپ ٹاٹا نیکسن ای وی میکس کو لمبے سفر پر لے جاسکتے ہیں ۔ یہ گاڑی پہلے سے زیادہ بہتر فیچر ز اور سیفٹی اسٹینڈرڈ سے لیس ہوچکی ہے۔ لیکن ٹاٹا نیکسن ای وی میکس کا ٹاپ ویریئنٹ کے لئے آپ کو لگ بھگ ۲۲؍ لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے جو اسے ایک طرح سے مہنگا بھی ثابت کرتے ہیں۔ تاہم اس کی رائیڈ کوالیٹی، آرام دہ فیچر اور عمدہ کارکردگی کے سبب یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا۔