کہتے ہیں کہ اگر دل میں چاہت ہے تو ہم کوئی بھی مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسا ہی کردکھا ہے اودیشہ کے رہنے والے ایک چائے فروش کے بیٹے نے ، جس نے والد کو بناء بتائے یو ٹیوب ویڈیو دیکھ کر تیاری کی اور نیشنل ایلجبلٹی انٹرنس ٹیسٹ(نیٖٹ) کامیاب کرلیا ہے۔
Updated: September 21, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai
کہتے ہیں کہ اگر دل میں چاہت ہے تو ہم کوئی بھی مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسا ہی کردکھا ہے اودیشہ کے رہنے والے ایک چائے فروش کے بیٹے نے ، جس نے والد کو بناء بتائے یو ٹیوب ویڈیو دیکھ کر تیاری کی اور نیشنل ایلجبلٹی انٹرنس ٹیسٹ(نیٖٹ) کامیاب کرلیا ہے۔
کہتے ہیں کہ اگر دل میں چاہت ہے تو ہم کوئی بھی مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسا ہی کردکھا ہے اودیشہ کے رہنے والے ایک چائے فروش کے بیٹے نے ، جس نے والد کو بناء بتائے یو ٹیوب ویڈیو دیکھ کر تیاری کی اور نیشنل ایلجبلٹی انٹرنس ٹیسٹ(نیٖٹ) کامیاب کرلیا ہے۔ سورج بیہرا نے ۷۲۰؍ نمبرات میں سے ۶۳۵؍ نمبرات حاصل کرکے قومی سطح پر ۸۰۶۵؍واں رینک پایا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سورج کی یہ چھٹی کوشش ہے، اس سے قبل کی ۵؍ کوششوں میں ان کے نمبر ۱۵۰؍ سے زیادہ بڑھ نہیں پارہے تھے۔ لیکن سورج نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل کوشش کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق اودیشہ کے کندھمال ضلع کے رہنے والے سورج بیہرا نے بغیر کسی کوچنگ و رہنمائی کے گھرپر ہی ’سیلف اسٹڈی‘ کرکے نیشنل ایلجبلٹی ٹیسٹ) میںیہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ سورج کے والد ایک اسپتال کے باہر چائے بیچتے ہیں اور سورج بھی اسکول کے بعد اپنے والد کے اس کام میں ہاتھ بٹاتا ہے۔ سورج کے والد ہمیشہ سے ہی یہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بنے ، یہی وجہ ہے کہ وہ چائےنوشی کے لئے آنے والوں سے بات کرتے اور ان سے اپنے بیٹے کے لئے مشورے مانگتے۔لیکن کوچنگ کی موٹی فیس کے متعلق سوچ کر ان کی ہمت پست ہوجاتی تھی۔ سورج اپنے والد سِیبا شنکر کو ڈاکٹر وں سےبات چیت کرتے دیکھتا تھا اور پھر اس نے ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا۔ لیکن اس نے یہ بات اپنے والد کو نہیں بتائ اور بغیر کسی کسی کوچنگ اور گائیڈنس کے گھر پر سیلف اسٹڈی کرکے نیٹ کرکےدکھایا۔ اتنا ہی نہیں وہ پڑھائی کے دوران چائے کی دکان پر اپنے والد کی مدد بھی کرتا تھا۔ سورج نے جب نیٹ کی تیاری شروع کی ، تب اپنے والد کو کچھ نہیں بتایا اور گھر پر رہ کر ہی امتحان کی تیاری کی ۔ اس کے لئے کوئی کوچنگ بھی نہیں لی کیونکہ کے گھر کے معاشی حالات کافی کمزور تھے۔ سورج نے یو ٹیوب ویڈیو ز سےبھی امتحان کی کی تیاری کے لئے مدد لی ۔