• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

رائل انفیلڈ میٹیور۳۵۰؍ کا نیا ماڈل جلد ہی پیش کیا جائے گا

Updated: June 04, 2022, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

 سی سی موٹر سائیکل سیگمنٹ میں رائل انفیلڈ میٹیور ۳۵۰؍ کو کافی پسند کیا جاتا ہے

Royal Enfield Meteor 350 .Picture:INN
رائل انفیلڈ میٹیور۳۵۰؍ ۔ تصویر: آئی این این

؍ ۳۵۰؍ سی سی موٹر سائیکل سیگمنٹ میں رائل انفیلڈ میٹیور ۳۵۰؍ کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی اس بائیک کا جلد ہی نیا ماڈل پیش کرے گی۔ قیاس آرائی ہے کہ کمپنی نئے ویریئنٹ کو جون ،جولائی تک پیش کرسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رائل انفیلڈ کا منصوبہ ہے کہ ۱۸؍ انچ کے فرنٹ اور ۱۷؍ انچ کے  ریئر وہیل الائے وہیل کے ساتھ نیا ماڈل اتارا جائے ۔ اس ایڈونچر بائیک میں نیاہینڈل بار اور ایک سنگل پیس کنٹوریڈ سیٹ کے ساتھ تھوڑا زیادہ اگریسیو لُک دیا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بائیک میں نئے رنگوں کے متبادل بھی دئیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ رائل انفیلڈ نے ۲۰۲۲ء میٹیو ۳۵۰؍ کروزر موٹر سائیکل کو ہندوستانی بازار میں نئے رنگوں میں لانچ کردیا ہے۔ انٹری لیول فائر بال ٹِرِم کو ۲؍ نئے رنگ نیلے اور میٹالک گرین میں اتاراگیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK