• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی ٹویوٹا فورچیونرکی رونمائی جلد ہی ہوگی

Updated: May 30, 2020, 9:07 AM IST | New Delhi

ٹویوٹا اپنی مقبول عام ایس یو وی ’فورچیونر‘ کا اَپ ڈیٹیڈ ماڈل لانے کی تیاری میں ہے۔ نئی ٹویوٹا فورچیونر کی لیٖک تصویریں  پہلے سامنے آچکی ہیں ۔ اب نئی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے یہ ۴؍ جون کو تھائی لینڈ میں ’فورچیونر فیس لفٹ‘ کے طور پر عالمی سطح پر پیش کی جائے گی۔ آٹوموبائل ویب سائٹس پر لیٖک ہونے والی تصاویر سے کئی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹویوٹا اپنی مقبول عام ایس یو وی ’فورچیونر‘ کا اَپ ڈیٹیڈ ماڈل لانے کی تیاری میں ہے۔ نئی ٹویوٹا فورچیونر کی لیٖک تصویریں  پہلے سامنے آچکی ہیں ۔ اب نئی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے یہ ۴؍ جون کو تھائی لینڈ میں ’فورچیونر فیس لفٹ‘ کے طور پر عالمی سطح پر پیش کی جائے گی۔ آٹوموبائل ویب سائٹس پر لیٖک ہونے والی تصاویر سے کئی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں ۔ اَپ ڈیٹ کی جانے والی فورچیونر کے اگلے حصے کا ڈیزائن موجودہ ماڈل سے مختلف ہوگا۔ اس میں  نیا فرنٹ بمپر، نئی گِرِل ، ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ ری اسٹائلڈ ہیڈلیمپ دئیے گئے ہیں ۔ ایس وی وی کے بونٹ کی ساخت میں بھی معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ نئی فورچیونر میں  ۱۷؍ انچ کے نئے الائے وہیل اور ری ڈیزائن ایل ای ڈی ٹیل لیمپ ملیں گے۔ ریئر بمپر کی ڈیزائن میں  بھی معمولی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ۔ مجموعی طور پر اَپ ڈیٹیڈ فورچیونر کی ڈیزائن آر اے وی فور اور ریز جیسی نئی ایس یو وی سے متاثر ہے۔ کیبن کی بات کریں تو ایس یو وی کے اندر زیادہ ایڈوانسڈ انفوٹینمنٹ سسٹم کےساتھ کچھ تبدیلیوں  کا قوی امکان ہے ۔ 
پہلے سے زیادہ طاقتور انجن ہوگا
 انٹرنیشنل مارکیٹ میں  اپ ڈیٹیڈ ٹویوٹا فورچیونر میں  ۲ء۸؍ لیٹر ڈیزل انجن کا زیادہ پاور فل ورژن ملے گا۔ کہا جارہا ہے کہ پاور فل ورژن میں ۲۰۰؍ ایچ پی سے زیادہ پاور ملے گی ، جبکہ ابھی یہ انجن ۱۷۷؍ ایچ پی کی پاور اور دیتا ہے۔ ہندوستانی بازارکی بات کریں  تو یہاں  نئی فورچیونر میں موجودہ ماڈل والے بی ایس ۶؍ کمپلائنٹ ۲ء۷؍ لیٹر پیٹرول اور ۲ء۸؍ لیٹر ڈیزل انجن ہی ملتا ہے۔ 
ہندوستان میں کب لانچ ہوگی فورچیونر
 فورچیونر فیس لفٹ کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایس یو وی دیگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں اتاری جائے گی۔ ہندوستانی بازار میں نئی فورچیونر کے اگلے سال کی ابتدائی ایام میں لانچ ہونے کی امید ہے ۔ اس سے پہلے کمپنی ہندوستان میں   فورچیونر کے موجودہ ماڈل کا ’اسپیشل ایڈیشن‘ لانے کی تیاری میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK