• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یہ نسخے آپ کی ذہنی تھکان کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

Updated: October 21, 2024, 2:48 PM IST | Mumbai

ذہنی طور پر تھکاوٹ کے بعد خود کو ذہنی طور پر پرسکون کرنے کے لئے عام طور پر پرسکون نیند، ذہنی ارتکاز کی مشقیں، نیم گرم پانی کا غسل اور نجانے کون کون سے طریقے بتائے جاتے ہیں، تاہم ان تمام پر عمل درآمد کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔

Develop a deep breathing routine to keep yourself mentally calm. Photo: INN.
خود کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کیلئے گہری سانس لینے کا معمول بنائیں۔تصویر: آئی این این۔

ذہنی طور پر تھکاوٹ کے بعد خود کو ذہنی طور پر پرسکون کرنے کے لئے عام طور پر پرسکون نیند، ذہنی ارتکاز کی مشقیں، نیم گرم پانی کا غسل اور نجانے کون کون سے طریقے بتائے جاتے ہیں، تاہم ان تمام پر عمل درآمد کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔ اب اگر کوئی شخص دفتری اوقات میں سکون چاہتا ہے تو وہ کیونکر سو سکتا ہے؟ یہی نہیں بلکہ ایسی کیفیت میں غصے کی کیفیت بھی بہت تیزی سے پیدا ہوتی ہے۔ ایسے ہی افراد کے لئے چند کارآمد نسخے بتائے جارہے ہیں جن پر عمل درآمد سے یقینی طور پر گھنٹوں کی تھکن منٹوں میں اتاری جاسکتی ہے:
گرین ٹی پئیں۔ اس میں موجود ایل تھیانائن غصہ اور تھکاوٹ ختم کرسکتا ہے۔
صرف سوا اونس کے قریب میٹھا بھی اعصاب کو پرسکون کرتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ڈارک چاکلیٹ لیں گی تو یہ اسٹریس ہارمونز کو کنٹرول کرنے کے علاوہ میٹابولزم کو بھی درست کرے گا۔
ایک چمچہ شہد چاٹ لیں، یہ دماغ میں انفیکشن کو ختم کرتی ہے جس سے ڈپریشن اور دباؤ کی کیفیت ختم ہوتی ہے۔
دفتر کا کوئی پرسکون حصہ تلاش کریں اور وہاں کھڑے ہوکے گہری سانسیں لینے کی مشق کریں، سیکنڈز میں تناؤ اور تھکاوٹ کی کیفیت دور ہوجائے گی۔ 
اپنی میز کی دراز میں ایک چھوٹا سا کشن رکھیں۔ موقع دیکھ کے یہ کشن اپنی میز پر رکھیں۔ اس پر سر رکھ کے آنکھیں موند لیں اور یہ تصور کریں کہ یہ تکیہ آپ کی تمام پریشانیاں اپنے اندر کھینچ رہی ہے۔
کوشش کریں کہ ہمیشہ گہرے سانس لیں، یہ بلڈ پریشر میں کمی کرتی ہے۔
دس تک الٹی گنتی گنیں، پھر واپس سیدھی گنتی گنیں، یہ عمل چند بار دہرانے سے آپ پرسکون ہوجائیں گی۔
اپنے پرس میں لوشن رکھیں اور ہاتھوں کا وقتاً فوقتاً مساج کرتی رہیں۔ 
اپنے پاس ایک چھوٹی سے گالف کی گیند رکھیں۔ تھکن محسوس ہو تو اس گیند پر اپنا پاؤں رکھ کے رگڑنے کی کوشش کریں، گیند ادھر ادھر ہوگی اور ساتھ آپ کا پاؤں بھی، اسے پاؤں کے کنٹرول سے آزاد نہ ہونے دیں۔ اس سے ذہن کو سکون ملے گا۔
اپنے کان کی لو کے پیچھے ٹھنڈا پانی لگائیں اور کلائی دھوئیں۔ زیادہ بہتر ہوگا کہ اگر آپ وضو کرلیں۔
اگر آپ کے بال زیادہ لمبے نہیں تو بال سنواریں۔ یہ طریقہ کارگر ہے۔
دفتر کی کسی ایسی کھڑکی میں کھڑی ہوں جہاں پر سورج کی کرنیں آتی ہوں۔
یہ صرف چند وہ طریقے ہیں جن پر عمل درآمد کے لئے ماحول کی شرط نہیں، آپ اپنے ماحول اور ضرورت کے مطابق دیگر طریقے بھی ڈھونڈ سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK