• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ذہنی طور پر صحتمند رہنے کیلئے یہ تو کیا ہی جاسکتا ہے

Updated: January 21, 2025, 3:16 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

صبح کا وقت ہم سبھی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت ہمارا جسم نئے دن کیلئے تیار ہورہا ہوتا ہے۔ اگر ہم صبح کی شروعات صحتمند سرگرمیوں کے ساتھ کرتے ہیں تو پورا دن بہتر ہوسکتا ہے۔

A healthy breakfast is beneficial for mental health. Photo: INN
صحت بخش ناشتہ ذہنی صحت کیلئے مفید ہے۔ تصویر: آئی این این

صبح کا وقت ہم سبھی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت ہمارا جسم نئے دن کیلئے تیار ہورہا ہوتا ہے۔ اگر ہم صبح کی شروعات صحتمند سرگرمیوں کے ساتھ کرتے ہیں تو پورا دن بہتر ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ صبح کی شروعات اچھی اور مثبت سوچ کے ساتھ ہو تو پورا دن موڈ اچھا رہتا ہے۔ حالانکہ اس کے لئے سب سے ضروری چیز صحتمند عادتیں ہیں۔ یہ عادتیں آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کیلئے بھی مفید ہیں۔
Morning Habits
 ’’ہیلدی مارننگ ہیبٹس‘‘ یعنی ایسی عادتیں جو ہمیں پچھلے دن سے بہتر بنائیں۔ صبح میں ان عادتوں کا اثر پورے دن پر پڑتا ہے۔ اگر ہماری صبح کی شروعات مثبت ہو، توانائی اور تازگی سے بھرپور ہو تو ہمارا موڈ پورے دن اچھا رہتا ہے۔
 حالانکہ یہ سب کچھ صحتمند عادتیں اپنا کر ہی ممکن ہے۔ یہ عام عادتیں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں جو نہ صرف ذہنی صحت کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ پورے دن کو کارآمد اور خوشحال بناتی ہیں۔
8 Healthy Habits
(۱) جلدی سوئیں اور جلدی اٹھیں: جنرل آف کلینیکل سلپ میڈیسن میں شائع ایک مطالعے کے مطابق، رات میں ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ سونے سے جسم اور دماغ، دونوں کو ’ری سیٹ‘ ہونے کا موقع ملتا ہے۔ جب آپ صبح جلدی اٹھتی ہیں تو دنیا کی ہلچل سے قبل چند لمحے سکون سے گزار سکتی ہیں جس سے آپ آنے والے دن کے لئے تیار ہوسکتی ہیں۔ ساتھ ہی آپ کے پاس دیر سے اٹھنے والوں کے مقابلے زیادہ وقت ہوتا ہے۔
(۲) ہائیڈریٹ رہیں: رات بھر کی نیند کے بعد جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس لئے صبح اٹھتے ہی ایک گلاس پانی پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ پانی دماغی کاموں میں اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ جسم میں غذائیت کے نظام کیلئے کام کرتا ہے، جسم کا درجہ حرارت قابو میں رکھتا ہے اور دیگر کاموں میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، صبح پانی پینے سے سر درد اور تھکان کم ہوسکتی ہے۔
(۳) مائنڈ فل نیس کی مشق: جنرل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ایک ریسرچ کے مطابق، مائنڈفل نیس سے ہمیں موجودہ لمحہ میں جینے میں مدد ملتی ہے۔ تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔
(۴) صحت بخش ناشتہ: جنرل آف اسکول سائیکالوجی کے مطابق، صحت بخش ناشتہ جسم اور ذہن کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ ہیلدی ڈائٹ سے نہ صرف توانائی ملتی ہے بلکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اوٹس یا ملٹی گرین آٹے سے بنی روٹی جسم کو توانا رکھتی ہے۔ تازہ پھل یا دہی بھی ناشتے میں شامل کریں۔
(۵) ورزش: کنیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جنرل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق، جسمانی سرگرمی سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔
(۶) ’ٹو ڈو لسٹ‘ تیار کریں: صبح صبح پورے دن کی پلاننگ کرنے اور ترجیحات طے کرنے سے تناؤ کم ہوتا ہے۔ اس سے آپ کی توجہ پورے دن اُن کاموں پر ہی رہتی ہے۔
(۷) ترغیبی کتابوں کا مطالعہ: صبح کے وقت ترغیبی کتابیں یا مضامین پڑھنے سے نہ صرف آپ کی ذہنی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ اس سے ذاتی ترقی بھی ہوتی ہے۔ ترغیبی کتابیں پڑھنے سے سوچنے کا نظریہ بھی بدلتا ہے۔ باقاعدگی سے مطالعے کرنے سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
(۸) اسکرین ٹائم محدود کریں: ٹیکنالوجی ڈیوائس سے نکلنے والی نیلی شعاعیں آپ کی نیند متاثر کرتی ہے اور اس سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت بھی ماند پڑتی ہے۔ توجہ مرکوز کرنے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اسکرین ٹائم کا محدود استعمال کریں۔
How to start
 پہلے کسی ایک کام کو منتخب کریں، جیسے جلدی اُٹھنا۔ اسکے کچھ دنوں کے بعد کوئی دوسری عادت اپنائیں۔ اس طرح دھیرے دھیرے آپ مذکورہ بالا ۸؍ عادتیں اپنی زندگی میں شامل کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK