• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: افغان بسکٹس

Updated: January 02, 2025, 10:25 PM IST | Mumbai

افغان بسکٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Afghan Biscuit. Photo: INN
افغان بسکٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ۱۸۵؍ گرام، پسی ہوئی شکر پونا کپ، میدہ ایک کپ، کوکو پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا کھو پرا ایک کپ، کارن فلیکس (ہلکے کچلے ہوئے) ۲؍ کپ، چاکلیٹ (پگھلی ہوئی) ۱۰۰؍ گرام۔
بنانے کا طریقہ: مکھن اور شکر برتن میں ڈال کر الیکٹرک مکسر سے پھینٹیں۔ پھر اس میں میدہ اور کوکو پاؤڈر شامل کرکے پھینٹ لیں۔ آمیزے کو نسبتاً بڑے برتن میں منتقل کرکے اس میں کھوپرا اور کارن فلیکس ملا دیں۔ چمچے سے تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ اَوَن ٹرے کو چکنا کرکے ۵؍ سینٹی میٹر کے فاصلے سے ایک چمچہ بھر کے آمیزہ رکھتے جائیں۔ تقریباً ۲۵؍ بسکٹ بنیں گے۔ ہتھیلی سے اس کو شیپ دیں۔ اَوَن میں ہلکی درمیانی انچ پر ۱۸؍ منٹ بیک کریں۔ تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔ پگھلی ہوئی چاکلیٹ بسکٹس پر پھیلا دیں۔ مزیدار افغان بسکٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK