افغانی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 8:52 PM IST | Mumbai
افغانی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
کباب کیلئے: قیمہ آدھا کلو، ادرک لہسن ایک بڑا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد، کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، کُٹا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ حسب ضرورت، بریڈ سلائس ایک عدد، انڈا ایک عدد،
سوس کیلئے: تیل ایک چوتھائی کپ، ٹماٹر پیوری آدھا کپ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، کُٹا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، کُٹا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، سمبل اولیک (چیلی سوس) ایک بڑا چمچہ، سراشا (چیلی سوس) ۲؍ بڑے چمچے، کریم (گارنش کیلئے) ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
کباب کیلئے: چوپر میں تمام اجزاء ڈال کر گرائنڈ کریں اور نرم آمیزہ تیار کرلیں۔ اب ان کے کباب بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔
سوس کیلئے: تیل گرم کرکے اس میں سوس کے تمام اجزاء آدھا کپ پانی کے ساتھ ڈالیں اور پانچ منٹ پکائیں۔ اب اس میں کباب ڈال کر دس منٹ تک اچھی طرح پکالیں۔ کٹے ہرے دھنیے سے گارنش کرکے کریم سے سجا دیں۔