اجوائن مرغ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 9:11 PM IST | Mumbai
اجوائن مرغ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ایک پاؤ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل ۴؍ بڑے چمچے، ہرا دھنیا آدھی مٹھی۔
بنانے کا طریقہ: چکن میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، اجوائن، کُٹی ہوئی لاچ مرچ، نمک اور ایک چمچہ تیل ڈال کر تمام اشیاء اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کے ٹکڑے ڈال کر فرائی کرلیں۔ جب چکن میں ہلکا رنگ آجائے، تب چکن میں لگائے گئے مسالے شامل کرکے بھون کر اتار لیں۔ مزیدار اجوائن چکن کو چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔