آلو کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 9:45 PM IST | Mumbai
آلو کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آلو (ابال کر مسل لیں) ۲؍ عدد، بریڈ ۴؍ عدد، ہری مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کرمز آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بریڈ کے سلائس پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور انہیں آلوؤں میں ملا لیں۔ تمام اجزاء اکٹھے کرکے آلوؤں میں ملالیں۔ آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنائیں۔ اور ان کو ہتھیلی پر رکھ کر ہاتھوں کی مدد سے چپٹا کر لیں۔ کباب بریڈ کرمز میں رول کریں اور گرم تیل میں تل کر سنہری کر لیں۔