• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: اناطولیہ کباب

Updated: November 28, 2024, 9:37 PM IST | Mumbai

اناطولیہ کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Anatolia Kebab. Photo: INN
اناطولیہ کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
میرینیشن کے لئے: گوشت (دَستی کا لیں) ۹۰۰؍ گرام (چھوٹی چھوٹی بوٹیاں)، پیاز ۲؍ عدد (چھیل لیں)، لہسن کے جوے ۲؍ عدد (کوٹ لیں)، زیرہ ۲؍ چھوٹے چمچے (کوٹ لیں)، نمک حسب ِ ذائقہ۔
چپاتی کیلئے: میدہ ۲۵۰؍ گرام، گندم کا آٹا ۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، نیم گرم پانی حسب ِ ضرورت۔
سرونگ کیلئے: پیاز ۲؍ عدد (باریک سلائس کاٹ لیں)، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے (چوپ کیا ہوا)، لیموں ۳؍ سے ۴؍ عدد (چار ٹکڑے کر لیں)۔
بنانے کا طریقہ: میرینیشن کے لئے پیاز کو ایک پیالے میں کدوکش کرلیں اور اس پر نمک ڈال کر ڈھانک دیں اور ۱۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب اس کو ایک چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں تاکہ پیاز کا تمام عرق نکل جائے۔ اس عرق میں زیرہ اور لہسن ڈال کر مکس کریں اور گوشت پر لگا کر کم از کم دو سے تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس دوران چپاتی کے لئے میدہ اور گندم کا آٹا چھان لیں اور اس میں نمک ڈال کر نیم گرم پانی کی مدد سے گوندھ لیں۔ اس گوندھے ہوئے آٹے کے ۲۴؍ چھوٹے پیڑے بنالیں اور نم کپڑے سے ڈھانک کر ۳۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ساتھ ہی کوئلے دہکالیں۔ اس کے بعد آٹے کے پیڑوں کو باریک پتلی، گول روٹی کی شکل میں بیل لیں۔ ایک کے اُوپر دوسری روٹی رکھنے سے پہلے تھوڑا آٹا چھڑک لیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے چپکنے سے محفوظ رہیں اور پھر دوبارہ نم کپڑے سے ڈھانک کر رکھ دیں۔ اب بوٹیوں کو سیخوں میں پرو دیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر گَل جانے تک پکائیں۔ ضرورت پڑنے پر پلٹتے رہیں، اس دوران گرم توے پر روٹیاں ایک ایک کرکے سینک لیں۔ ان پکی ہوئی روٹیوں پر سیخوں سے بوٹیاں اُتار کر رکھیں۔ سرونگ کے لئے ہر روٹی کے اُوپر تھوڑی پیاز اور تھوڑا ہرا دھنیا ڈال کر لیموں کا رس چھڑک کر رول کرکے پلیٹ میں سجائیں اور گھروالوں کو پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK