• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: انڈے کا حلوہ

Updated: January 16, 2025, 9:22 PM IST | Mumbai

انڈے کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Anday Ka Halwa. Photo: INN
انڈے کا حلوہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: انڈے ۲۰؍ عدد، کھویا آدھا کلو، زعفران ۳؍ چھٹانک، کھوپرا ایک پاؤ، بادام ایک چھٹانک، کیوڑہ حسب ِ ذائقہ، کشمش آدھا پاؤ، پستہ ایک چھٹانک، گھی ایک کلو، چھوہارے آدھا پاؤ، شکر ۳؍ پاؤ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے انڈوں کو توڑ کر سفیدی الگ کرلیں اور زردی کو کسی صاف برتن میں کپڑے سے چھان لیں۔ پھر اسے اسی برتن میں پھینٹ لیں۔ اسی طرح تین پاؤ گھی کو بھی پھینٹ لیں۔ جب گھی خوب پھول جائے، تو باقی کے پاؤ بھر گھی میں تمام میوے کو پیس کر کھوئے میں ملا کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈوں اور گھی کو ملا کر ہلکی آنچ پر رکھ کر کسی چمچے سے چلاتی رہیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو زعفران کو جو کہ پہلے سے ہی کیوڑہ میں پیس کر رکھ لیا گیا ہے۔ اس آمیزے میں ملا دیں۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد کھویا اور شکر ملا کر بھونیں جب گھی چھوٹنے لگے تو سمجھ لیں کہ حلوہ تیار ہوگیا۔ اب بادام پستہ کو اوپر سے کوٹ کر چھڑک دیں۔ گرما گرم انڈے کے حلوہ کا لطف اٹھائیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK