• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: عربین چکن رزالہ

Updated: August 08, 2024, 9:44 PM IST | Mumbai

عربین چکن رزالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Arabian Chicken Rezala. Photo: INN
عربین چکن رزالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بون لیس) آدھا کلو، پیاز (پسی ہوئی) ایک کپ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ (پسی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، خشخاش (پسی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، دہی آدھا کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، تیل حسب ِ ضرورت۔
سجاوٹ کیلئے: لیموں کا رَس اور انڈے (اُبال کر کاٹ لیں) حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک فرائنگ پین میں تیل کڑکڑا کر چکن فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ اور ایک الگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ جب پیاز سنہری ہوجائیں تو اس میں دہی، ہری مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد پین سے صرف پیاز نکال کر خشخاش اور ۲؍ چمچے دہی کے ساتھ چوپ کرلیں یا سل پر پیس لیں۔ اب دہی اور ہری مرچ والےشوربے میں پیاز کا پیسٹ اور چکن ڈال کراچھی طرح بھون لیں۔ جب تیل الگ نظر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ آخر میں چکن باؤل میں نکال کر لیموں کا رَس چھڑکیں اور اُبلے ہوئے انڈوں سے سجا لیں۔ مزیدار عربین چکن رزالہ تیار ہے، روٹی کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK