عربک کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 9:51 PM IST | Mumbai
عربک کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن بریسٹ آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ٹماٹر ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، پیپریکا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، بریڈ کے سلائس ۲؍ عدد، چیڈر چیز حسب ِ پسند، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن کو دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرلیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ بڑے چمچے تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کرلیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ چکن کی بوٹیاں اور نمک ڈال کر ڈھانک دیں۔ درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب چکن کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، پیپریکا، دھنیا اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ چکن کی بوٹیوں کو ساتھ ساتھ کچلتے رہیں، یہاں تک کہ پانی اچھی طرح خشک ہوجائے اور چکن کا پیسٹ سا بن جائے۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ بریڈ کے سلائس کو اَوَن میں ٹوسٹ کرکے ٹھنڈا کریں پھر چاپر میں پیس کر چکن میں ملا دیں۔ اس آمیزے کے لمبے کباب بنائیں اور درمیان میں چیڈر چیز رکھ کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد تیل میں سنہرے فرائی کرلیں۔ حسب ِ پسند چٹنی یا ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم کباب کو پیش کریں۔