• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: عربک ران روسٹ

Updated: August 08, 2024, 9:45 PM IST | Mumbai

عربک ران روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Arabic Raan Roast. Photo: INN
عربک ران روسٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ران ڈیڑھ کلو، لہسن ادرک کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، دہی ایک کپ، جائفل جاوتری پاؤڈر ڈیڑھ چھوٹے چمچے، پپیتا کا پیسٹ ۳؍ بڑے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ (کٹی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، تیل ڈھائی کپ، لیموں اور سلاد کے پتّے (سجاوٹ کیلئے) حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ران میں اچھی طرح کٹ لگا لیں۔ پھر تمام مسالاجات ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ران پر اچھی طرح مل کر ۶؍ سے ۷؍ گھنٹے کیلئے رکھیں۔ اب ایک بڑے پتیلے میں تیل کڑکڑا کے احتیاط سے درمیان میں ران رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر ڈھانک کر پکنے دیں۔ ایک جانب سے ران پک جائے تو پلٹ کر رکھ دیں۔ جب دونوں جانب سے پک جائے اور تیل الگ ہوجائے تو ڈش میں نکال کر لیموں اور سلاد کے پتّوں سے سجا لیں۔ گرما گرم نان کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK