• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: عربک شوارمہ

Updated: January 02, 2025, 10:22 PM IST | Mumbai

عربک شوارمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Arabic Shawarma. Photo: INN
عربک شوارمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بون لیس چکن (پتلے سلائس میں کاٹ لیں) ۲۵۰؍ گرام، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک چھوٹا چمچہ، سفید سرکہ ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی دارچینی ایک چٹکی، ایچ پی سوس ایک بڑا چمچہ، تیل ایک بڑا چمچہ، چلی سوس ۲؍ بڑے چمچے، ڈی پی سوس ایک بڑا چمچہ، دہی ۲؍ بڑے چمچے، پیاز (پتلی اور لمبائی میں کٹی ہوئی) ایک عدد، جرکنز سلائس (ایک قسم کی ککڑی) ۲؍ عدد۔
شوارمہ سوس کیلئے: پھینٹی ہوئی دہی آدھی پیالی، لہسن کا پیسٹ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، سفید مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ (ایک پیالے میں تمام اجزاء کو ملالیں۔ سوس تیار ہے)۔
بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں چکن کے قتلے ڈالیں، پھر اس میں لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، سویا ساس، سفید سرکہ، نمک، پسی ہوئی دارچینی، ایچ پی سوس، چلی سوس، ڈی پی سوس، دہی، پیاز اور جرکنز سلائس ڈال کر چکن کو کچھ گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ پھر ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کو ۱۰؍ منٹ فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ گل جائے، پھر پیٹا بریڈ گرم کرکے اس پر شوارمہ سوس کو پیاز، سلاد پتے، پکی ہوئی چکن اور جرکنز کے ساتھ پھیلا دیں۔ پھر اسے بٹر پیپر میں لپیٹ لیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK