بادام کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 9:25 PM IST | Mumbai
بادام کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بادام آدھا کلو (ابال کر چھلکا اتار لیں)، چھوٹی الائچی ۸؍ عدد (ایک چمچہ چینی کے ساتھ پیس لیں)، دودھ ۲؍ پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، گھی ڈیڑھ پیالی، پھیکا کھویا آدھی پیالی، پستہ ۱۰؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بادام اور چینی ملا کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں دودھ ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے کو رکھ دیں۔ گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔ اور ایک دوسرے کڑاہی میں گھی گرم کرکے الائچی ڈالیں۔ خوشبو آنے لگے تو بادام اور دودھ کا گاڑھا آمیزہ شامل کر دیں۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو کھویا ملا دیں۔ پلیٹ میں نکال کر پستہ اور چاندی کے ورق سے سجائیں۔ مزیدار حلوہ تیار ہے۔ یہ حلوہ سردیوں میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔