بادامی ٹنگری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 8:44 PM IST | Mumbai
بادامی ٹنگری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ڈرم اسٹکس ۶، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، لیموں کا رس ۳؍ چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چمچے۔
آمیزہ کیلئے: دہی ایک کپ، بادام کا پاؤڈر ۲۵؍ گرام، خشک میتھی ایک عدد، کالی مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، کارن فلور ۲؍ چمچے، میدہ ۲؍ چمچے، کُٹا ہوا دھنیا ۲؍ چمچے، تازہ کریم ۲؍ چمچے، مکھن پگھلا ہوا ۳؍ چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چکن ڈرم اسٹکس کو نمک، لال مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور لیموں کے رس میں ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک ملا کر رکھیں۔ ایک پیالے میں آمیزہ کو تیار کرنے کے لئے دہی، تازہ کریم، بادام کا پاؤڈر، کارن فلور، میدہ، کُٹا ہوا دھنیا، خشک میتھی، نمک، مکھن، کالی مرچ اور سرخ مرچ ملائیں۔ ڈرم اسٹکس کو بنائے ہوئے آمیزہ میں ملائیں اور اَوَن میں ۲۰۰؍ سینٹی گریڈ پر ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے بیک کریں جب تک ڈرم اسٹکس سنہری نہ ہوجائیں۔ ڈرم اسٹکس پر لیموں نچوڑیں اور گرم مسالہ شامل کریں۔