• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: بڑے کے پائے

Updated: September 05, 2024, 9:52 PM IST | Mumbai

بڑے کے پائے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bade Ke Paye. Photo: INN
بڑے کے پائے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پائے دو عدد، بونگ کا گوشت آدھا کلو، دہی ۲؍ پیالی، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے، دھنیا پسا ہوا ۳؍ بڑے چمچے، ہلدی آدھا بڑا چمچہ، ادرک، لہسن پسا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، گرم مسالہ پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، لیموں ۲؍ عدد، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، ہری مرچ ۴؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، پیاز ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، نمک حسبِ ذائقہ، تیل ۲؍ پیالی۔
بنانے کا طریقہ: ایک بڑے برتن میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی ڈالیں، اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے اور بونگ ڈال دیں اور اُبالنے رکھ دیں۔ جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو انہیں نکال کر الگ رکھ دیں، یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔ اُسی برتن میں تیل ڈال کر پیاز سنہری کرکے نکال کر باریک پیس لیں۔ اسی تیل میں پسی ہوئی پیاز، تمام مسالے اور دہی میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔ پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں، ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں، جب روغن اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا مسالہ اور لیموں کا رس ڈال دیں۔ خیال رہے، جتنا زیادہ دم پررکھیں گے پائے اتنے ہی مزے دار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK