بیکڈ چکن بنز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 05, 2024, 9:15 PM IST | Mumbai
بیکڈ چکن بنز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: سادے بن حسب ضرورت، چکن ایک پاؤ، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، پیاز ایک عدد، میدہ ایک بڑا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، فریش کریم آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو نمک، کالی مرچ، لہسن اور چکن پاؤڈر کے ساتھ اُبال کر گلا لیں اور آدھی پیالی یخنی کو محفوظ کر لیں۔ ۲؍ بڑے چمچے کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کر لیں، پھر اس میں میدہ ڈال کر بھونیں۔ تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی اور کریم شامل کریں اور آمیزہ گاڑھا ہونے پر اس میں ریشے کی ہوئی چکن اور کدوکش کی ہوئی چیز ڈال کر اچھی طرح یکجا کرلیں، پھر چولہا بند کردیں۔ بن کو اوپر سے کاٹ کر تھوڑا سا بیج کا حصہ نکال لیں اور اس میں چکن کا آمیزہ بھر دیں۔ گرم کئے ہوئے اَوَن میں چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں تیار کئے ہوئے بنز رکھ کر چیز پگھلنے تک بیک کریں۔ صبح ناشتے میں یا شام کی چائے کے ساتھ نوش فرمائیں۔