• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: بیکڈ پالک پنیر

Updated: December 26, 2024, 10:14 PM IST | Mumbai

بیکڈ پالک پنیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baked Palak Paneer. Photo: INN
بیکڈ پالک پنیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پالک ۲؍ گڈی (باریک کٹی ہوئی)، ٹماٹر (سلائس میں کاٹ لیں) ۲؍ عدد، ادرک (باریک کٹا ہوا) ایک انچ کا ٹکڑا، تیل حسب ِ ضرورت، پنیر ایک پیالی، میدہ ایک بڑا چمچہ، خشک دھنیا پاؤڈر ۲؍ چھوٹے چمچے، کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چھوٹے چمچے، مکھن ایک بڑا چمچہ، چیز ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، سفید زیرہ (ثابت) ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پالک، ادرک اور لہسن کو تھوڑا سا پانی ڈال کر گلا لیں اور پھر انہیں میش کر لیں۔ تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈال کر فرائی کریں۔ پھر زیرہ پاؤڈر اور دھنیا ڈال کر فرائی کریں۔ اس میں پالک کا آمیزہ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ آنچ بند کر دیں اور آمیزے کو بیکنگ ڈش میں ڈالیں۔ پنیر اور کدوکش کی ہوئی چیز ملائیں اور پالک کے اوپر پھیلا دیں۔ اس کے اوپر ایک پیالی چیز سوس ڈالیں۔ ٹماٹر کے سلائس سجائیں، مکھن چھڑکیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۵؍ منٹ کے لئے بیک کریں۔ لیجئے ذائقہ دار بیکڈ پالک پنیر تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK