بیکڈ پیٹا بریڈ سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 9:27 PM IST | Mumbai
بیکڈ پیٹا بریڈ سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پیٹا بریڈ (گرل کر لیں) ۲؍ عدد، چکن ۲۵۰؍ گرام (ابال کر ریشہ کر لیں)، بند گوبھی ایک کپ (باریک سلائس کٹی ہوئی)، سیاہ مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، چلی گارلگ سوس آدھا کپ، ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) ۲؍ عدد، چیڈر چیز (کدوکش کر لیں) ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں گوشت، سیاہ مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، چلی گارلک سوس، نمک اور بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح ملا کر آمیزہ تیار کر لیں۔ اَوَن پروف ڈش میں پیٹا بریڈ رکھ کر اس پر تیار شدہ آمیزے کو پھیلا دیں۔ اس پر ٹماٹر رکھ کر اوپر چیڈر چیز ڈال کر اوپر پیٹا بریڈ رکھ دیں۔ اس کو ۱۶۰؍ ڈگری سیلیس پر مائیکرویو اَوَن میں ۵؍ منٹ بیک کر لیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر فرنچ فرائز اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔