بھیجا مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 8:52 PM IST | Mumbai
بھیجا مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بھیجا ۲؍ عدد، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، دہی ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر ۲؍ عدد (پیس لیں)، تیل آدھا کپ، پیاز ایک میڈیم سلائس، لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ادرک ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، میتھی کے پتے ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، مکھن ایک بڑا چمچہ، ادرک لمبی کٹی ہوئی، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پو دینہ حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: بھیجے کو نمک ہلدی ڈال کر اُبال لیں اور صاف کر لیں۔ تیل میں پیاز فرائی کریں۔ اس میں لہسن، ادرک، ٹماٹو پیوری، نمک، مرچ اور دھنیا ملا کر بھونیں پھر دہی اور ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر بھیجا ڈال کر ڈھانک دیں۔ ۵؍ منٹ پکائیں، آخر میں میتھی، ہرا دھنیا، پو دینہ، ادرک کے سلائس، گرم مسالہ اور مکھن ڈالیں۔ پراٹھے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔