• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: بھنی ہوئی بوٹیاں

Updated: July 25, 2024, 9:41 PM IST | Mumbai

بھنی ہوئی بوٹیاں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bhuni Hue Botiyan. Photo: INN
بھنی ہوئی بوٹیاں۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت ایک کلو، ادرک، لہسن (پسا ہوا) ۲؍ چھوٹے چمچے، ہلدی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ (پسی ہوئی) ۲؍ چھوٹے چمچے، دہی ایک پائو (پھینٹی ہوئی)، تیل ایک پائو۔
بنانے کا طریقہ: تمام اجزاء سوائے دہی کے، گوشت میں ملاکر چولہے پر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں، جب گوشت گل کر پانی خشک ہوجائے، تو دہی شامل کردیں۔تھوڑی دیر پکنے دیں، جب دہی کا پانی خشک ہونے لگے، تو اچھی طرح بھون کر چولہا بند کردیں۔ کم وقت میں بھنی ہوئی لذیذ بوٹیاں تیار ہیں۔ ایسی ہی چٹنی کیساتھ کھایا جاسکتا ہے یا روٹی کے ساتھ بھی نوش فرما سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK