بلیک فوریسٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai
بلیک فوریسٹ کیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکا اجزاء: میدہ ۲؍ کپ، چینی ڈیڑھ کپ، بیکنگ سوڈا دیڑھ چھوٹا چمچہ، کو کو پاؤڈر تین چوتھائی کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چٹکی، دودھ ایک کپ، تیل آدھا کپ، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ، کافی پاؤڈر ڈیڑھ بڑے چمچے، گرم پانی ایک کپ، انڈے دو عدد۔
فروسٹنگ کیلئے: پھینٹی ہوئی کریم ۲؍ کپ، چیری ایک ٹِن، کوکنگ چاکلیٹ آدھا کپ کدوکش کرلیں۔
بنانے کا طریقہ: اَوَن کو ۱۷۵؍ ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔ ساتھ ہی ۹؍ انچ کے دو یا پھر ۶؍ انچ کے تین کیک مولڈ گریس کرلیں۔ انسٹنٹ کافی پاؤڈر کو گرم پانی میں گھول کر ایک جگہ رکھ دیں۔ ایک برتن میں میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ سوڈا، بیکنگ پاؤڈر اور نمک چھان لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ ساتھ ہی چینی بھی ڈالیں دیں اور اچھی طرح دوبارہ مکس کرلیں۔ اب دوسرے برتن میں انڈے پھینٹ لیں اور اس میں ونیلا ایسنس، تیل اور دودھ بھی شامل کرتی جائیں۔ اس مکسچر کو میدے والے برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔ تیار شدہ مکسچر کو کیک پین میں ڈال دیں۔ اوون کے درمیان میں رکھ کر کم از کم ۴۰؍ منٹ تک بیک کریں۔ تیار ہونے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ باؤل میں دو کپ کریم ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے بیٹ کریں، پہلا کیک رکھ کر اس پر چیری کے ٹن میں موجود سیرپ ڈالیں، کریم ڈال کر پھیلائیں، پھر اس پر کٹی ہوئی چیزی ڈال دیں۔ دوسرا کیل اس پر رکھیں، پہلے سیرپ ڈالیں اور پھر کریم ڈال کر پھیلا لیں، اسی طرح کیک کے چاروں طرف پر کریم لگائیں۔ دو گھنٹے کے لئے کیک کو فریج میں رکھ دیں۔ پائپنگ بیگ میں کریم بھر کر پھول بنائیں اور چیری سے کیک کی سجاوٹ کرلیں۔