بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 8:50 PM IST | Mumbai
بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو (چھوٹی بوٹیاں)، ہری مرچ (پسی ہوئی) آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا، آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر چوتھائی چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا (کٹا ہوا) آدھا چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، پیاز (باریک) ایک عدد، دہی ۳؍ چمچے، ہری مرچ ۴؍ سے ۵؍ عدد، آٹا ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چھوٹی بوٹیوں میں ہری مرچ ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی، گرم مسالہ، دھنیا، پیاز، دہی، ہرا دھنیا اور آٹا ملا لیں۔ تیل گرم کریں اور اس کو ہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔ جب گولڈن ہو جائے تو نکال لیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔