بریڈ کرمبز جھینگے بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2023, 8:59 AM IST | Mumbai
بریڈ کرمبز جھینگے بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو جھینگے، ایک چھوٹا چمچہ نمک، حسب ذائقہ سفید مرچ پاؤڈر، ایک بڑا چمچہ چائنیز نمک، ایک چھوٹا چمچہ لہسن پیسٹ، ۳۰۰؍ گرام بریڈکرمبز، حسب ضرورت تیل۔
بنانے کا طریقہ: جھینگے اچھی طرح صاف کر لیں۔ اب ان میں نمک، سفید مرچ پاؤڈر، چائنیز نمک اور لہسن پیسٹ لگا کر ۳۰؍ منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد جھینگوں کو اچھی طرح بریڈکر مبز میں لپیٹ لیں اور ان کو گرم تیل میں فرائی کر لیں۔ جب سنہری ہو جائیں تو نکال کر ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔ مزے دارجھینگے تیار ہیں۔