بریڈ پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 9:36 PM IST | Mumbai
بریڈ پڈنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۲؍ بڑے چمچے چینی، ۴؍ انڈے، ۳؍ سے ساڑھے ۳؍ کپ دودھ، بریڈ کے ۶؍ سلائس۔
بنانے کا طریقہ: اَوَن کو پہلے سے ۳۵۰؍ ڈگری پر گرم کر لیں۔ اَوَن کے لئے محفوظ ایک ڈش میں چینی کا کیرامل بنا لیں، اور پھر اس کے سخت اور ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں۔ ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں۔ دودھ، بریڈ سلائس اور حسب ِ ذائقہ چینی ڈالیں، اور پھر انہیں کانٹے سے ملائیں۔ کیرامل بن چکی چینی میں ڈالیں، اور پھر اَوَن میں رکھ دیں۔ ۳۰؍ سے ۴۰؍ منٹ تک بیک کریں۔ کیرامل کے ساتھ گرم گرم پیش کریں یا پھر آئس کریم کے ساتھ، جیسے آپ چاہیں۔