• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: براؤنی آئس کریم

Updated: September 05, 2024, 9:45 PM IST | Mumbai

براؤنی آئس کریم بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Brownie Ice Cream. Photo: INN
براؤنی آئس کریم۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
براؤنی کیلئے: میدہ، چینی اور کوکو پاؤڈڑ ایک، ایک چوتھائی کپ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچ، نمک حسب ذائقہ، تیل ایک چوتھائی کپ، انڈا ایک عدد، ونیلا ایسنس چند قطرے، گرم پانی یا دودھ ایک چوتھائی کپ۔
آئس کریم کیلئے: وِپنگ کریم ایک کپ، چینی آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ:
براؤنی کیلئے: ایک پیالے میں تمام خشک اجزاء ملا لیں۔ اِس کے بعد تیل، انڈا، ونیلا ایسنس اور دودھ یا پانی ملا کر آمیزہ تیار کرلیں۔ آمیزہ تیار ہوجائے، تو ایک برتن میں ڈال کر مائیکرو ویو میں بیک ہونے کیلئے رکھ دیں۔ براؤنی تیار ہوجائے تو ٹھنڈی ہونے پر اچھی طرح چورا کرلیں۔
آئس کریم کیلئے: اب ایک پیالے میں وِپنگ کریم کو چینی کے ساتھ خوب پھینٹیں اور براؤنی کا چورا اُس میں آہستہ آہستہ ملائیں۔ مکمل طور پر مل جائے، تو آمیزے کو آئس کریم سانچوں میں ڈال کر فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے میں مزے دار براؤنی آئس کریم کھانے کیلئے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK