• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چانپ کڑاہی

Updated: July 15, 2024, 9:39 PM IST | Mumbai

چانپ کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chaap Kadhai. Photo: INN
چانپ کڑاہی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کی چانپ ایک کلو، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ۲؍ عدد، ٹماٹر آدھا کلو، پسا ہوا لہسن، ادرک ایک بڑا چمچ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴؍ عدد، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، زیرہ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: ایک دیگچی میں چانپ کو آدھے بڑے چمچ ہلدی کے ساتھ ابال لیں۔ اب ایک الگ دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز بادامی کرلیں اور اُس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ، باقی بچی ہوئی ہلدی، سرخ مرچ پاؤڈر، کٹی ہوئی مرچ، گرم مسالہ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ پھر بھنے ہوئے مسالے میں اُبلی ہوئی چانپ اور لمبائی میں کٹے ہوئے ٹماٹر تل کر ۲۰؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ جب ٹماٹر گَل جائیں، تو اچھی طرح سے بھون لیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔ آخر میں لیموں کے رس، ہرے دھنیا اور ہری مرچ سے سجا کر ڈش میں نکال لیں۔ گرما گرم روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK