آج بنایئے خاص پکوان ’’چنا چاٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 22, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’چنا چاٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چنا، نمک، ہلدی، آلو، باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، زیرہ پاؤڈر، چاٹ مسالہ، ہری چٹنی، املی کی کھٹی میٹھی چٹنی، باریک سیو، پاپڑی (تمام اجزاء حسب ِ ضرورت لیں)۔
بنانے کا طریقہ: چنے کو ابال لیں، ابالتے وقت اس میں نمک اور ہلدی شامل کر دیں۔ دوسری طرف ایک اور برتن میں ابلے ہوئے آلو، باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، ہرا دھنیا، زیرہ پاؤڈر اور چاٹ مسالہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چنے اچھی طرح پک جائیں تو اسے بھی شامل کریں۔ آخر میں دھنیا، پودینے کی ہری چٹنی، املی کی کھٹی میٹھی چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ سجاوٹ کیلئے اوپر سے باریک سیو اور پاپڑی ڈال دیں۔ لیجئے لذیذ چنا چاٹ تیار ہے۔
چناچاٹ بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری مرزا تقدیس جاوید بیگ نے غیبی نگر، بھیونڈی سے بھیجی ہے۔