• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چاول کے آٹے کا میٹھا

Updated: December 12, 2024, 8:50 PM IST | Mumbai

چاول کے آٹے کا میٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chawal Ke Aate Ka Meetha. Photo: INN
چاول کے آٹے کا میٹھا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چاول کا آٹا آدھا کلو، گھی ۲۵۰؍ گرام، لونگ ۲؍ عدد، چینی ۳۷۵؍ گرام، بڑی الائچی ۲؍ عدد، پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی۔
بنانے کا طریقہ: ایک کھلے منہ کے بڑے دیگچے میں گھی ڈال کر الائچی اور لونگیں بھون لیں۔ پھر چاول کا باریک آٹا ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب آٹا بادامی رنگ کا ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو پسی ہوئی زعفران ڈال دیں پھر چند قطرے کیوڑہ کے ڈال کر دَم پر لگا دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ چاول کے آٹے کا میٹھا پلیٹوں میں ڈال لیں۔ ناریل کے چند ٹکڑے، بادام کی گریاں اور پستہ تھوڑے سے گھی میں تل کر میٹھے پر بگھار لگا دیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK