• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چیز بسکٹس

Updated: January 09, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

چیز بسکٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheese Biscuits. Photo: INN
چیز بسکٹس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ایک کپ، نمک آدھا چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، مکھن ۴؍ اونس، چیڈر چیز ۴؍ اونس (کدوکش کیا ہوا)، دلیہ ۲؍ بڑے چمچے، پیپریکا ایک چھوٹا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر اس میں مکھن شامل کر دیں اور کچھ دیر تک مکس کرتے رہیں۔ اس کے بعد چیڈر چیز شامل کرکے اچھی طرح گوندھ لیں۔ اب تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔ پھر دلیہ اور پیپریکا اچھی طرح ملا کر کوکیز پر چھڑک دیں۔ آخر میں انہیں ۲۲۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اَوَن میں پانچ سے چھ منٹ بیک کرکے پلیٹ میں نکالیں۔ لیجئے لذیذ چیز بسکٹس تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK