• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چیزی بریڈ فنگرز

Updated: January 30, 2025, 9:13 PM IST | Mumbai

چیزی بریڈ فنگرز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheesy Bread Fingers. Photo: INN
چیزی بریڈ فنگرز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چیڈر چیز آدھا کپ کدوکش کیا ہوا، بریڈ سلائس آٹھ عدد، ہری پیاز دو عدد کٹی ہوئی، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، انڈا ایک عدد، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: پہلے بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر کناروں کو بریڈ کرمبز بنالیں۔ اب ایک پیالے میں چیڈر چیز، ہری پیاز، کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ پھر بریڈ سلائس کو دبا کر اس میں تیار فلنگ ڈالیں اور رول کر لیں۔ اب ان بریڈ رولز کو انڈے میں ڈپ کرکے کرمبز میں فولڈ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ چیزی فنگرز سرو کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK