چکن بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 10:20 PM IST | Mumbai
چکن بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول ایک کلو، چکن ڈیڑھ کلو، ہری مرچ ۱۰؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ڈیڑھ چھوٹے چمچے، لونگ ۶؍ عدد، ہری الائچی۶؍ عدد، پانی ۲؍ کپ، پسی ہوئی جائفل جاوتری ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، پسی ہوئی ہری الائچی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، تیز پات ایک عدد، دارچینی ۲؍ ٹکڑے، کالی مرچ ۱۰؍ عد د، کالا زیرہ آدھاچھوٹا چمچہ، آلو بخارے ۸؍ عدد، گھی آدھا کپ، تلی پیاز ایک کپ، لیموں سلائس ایک عدد، ٹماٹر سلائس ایک عدد، کٹی ہری مرچ چار عدد، دھنیا پودینہ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت میں ۲؍ کپ پانی ڈال کر لہسن ادرک کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، لونگ اور ہری الائچی ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور ایک کپ کے برابر پانی رہ جائے۔ اب اسی پین میں گوشت پر پسی ہوئی جائفل جاوتری، پسی ہوئی ہری الائچی، تیز پات، دارچینی، کالی مرچ، لونگ اور کالا زیرہ ڈال دیں۔ اب ان پر حسب ِ ضرورت ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، لیموں، ٹماٹر، آلو بخارے اور دہی کا مکسچر ڈال کر اوپر سے آدھا کپ گھی اور تلی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ اب دوسری پتیلی میں چاولوں کو ۳؍ بڑے چمچے نمک ڈال کر ابال لیں یہاں تک کہ وہ آدھے تیار ہوجائیں پھر چاولوں کو چھانتے ہوئے ان میں آدھا کپ پانی بچالیں۔ پھر گوشت چاولوں پر پھیلا دیں اور ساتھ میں چاولوں کا پانی بھی ڈال دیں۔ اب اسے ڈھانک کر تیز آنچ پر ۵؍ منٹ تک پکائیں اور پھر چولہے کی ہلکی آنچ کر کہ ۱۵؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ مزیدار بریانی تیار ہیں مختلف اقسام کے رائتے اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔