• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن بوٹی کباب

Updated: October 17, 2024, 9:28 PM IST | Mumbai

چکن بوٹی کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Boti Kabab. Photo: INN
چکن بوٹی کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بغیر ہڈی) ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لیموں کا رس ۳؍ بڑے چمچے، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، دہی ایک پاؤ، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کی درمیانی سائز کی بوٹیاں بنا لیں اور اس میں نمک، لیموں کا رس، گرم مسالہ، پسا ہوا ادرک لہسن، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر اور دہی ملا کر ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک گھنٹے کے بعد انہیں سیخ میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں۔ درمیان میں برش کی مدد سے تیل لگاتی رہیں۔ گوشت گل جائے تو سیخوں سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK