• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن بریڈ کونز

Updated: December 05, 2024, 9:21 PM IST | Mumbai

چکن بریڈ کونز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Bread Cones. Photo: INN
چکن بریڈ کونز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ایک عدد، ڈبل روٹی کے سلائسز ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، نمک حسب ذائقہ، تکہ مسالہ ایک بڑا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس کے پارچے کاٹ لیں اور انہیں تکہ مسالہ، نمک، لیموں کا رس اور ۲؍ بڑے چمچے کوکنگ آئل سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں، پھر میرینیٹ کئے ہوئے پارچوں کو فرائنگ پین میں پہلے تیز آنچ پر فرائی کریں، پھر ہلکی آنچ کرکے ڈھانک کر اتنی دیر رکھیں کہ یہ مکمل گل جائے۔ چولہے سے اتار کر اس کے ریشے کرلیں۔ ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر اور سلائسز کو بیلن سے بیل کر چپٹا کر لیں، سلائس کو ہاتھ میں اٹھا کر کون کی طرح فولڈ کر لیں اور ہلکا سا پانی لگاتے ہوئے اچھی طرح چپکا دیں، پھر اس میں ایک بڑا چمچہ چکن کا آمیزہ ڈال کر اسے کناروں پر پانی لگاتے ہوئے بند کر دیں۔ اسی طر ح دوسری کون بھی تیار کریں اور انہیں پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں، پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ تھوڑی دیر گرم تیل میں ان بریڈ کونز کو سنہری فرائی کرلیں۔ انہیں چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK