• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن چیز رول

Updated: October 31, 2024, 8:21 PM IST | Mumbai

چکن چیز رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Cheese Roll. Photo: INN
چکن چیز رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (بون لیس، چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی) ۲۵۰؍ گرام، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ تین چوتھائی چھوٹا چمچہ یا حسب ِ ذائقہ، سویا ساس یا چلی ساس ۲؍ چھوٹے چمچے، تیل ۲؍ بڑے چمچے، چیڈر چیز آدھا کپ، ہرا دھنیا ۴؍ بڑے چمچے (باریک کٹے ہوئے)، ہری مرچ ۳؍ عدد کٹی ہوئی، پیاز (چھوٹے سائز کی، باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، رول پٹی حسب ِ ضرورت، تیل (تلنے کے لئے)۔
بنانے کا طریقہ: ۲؍ بڑے چمچے تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔ پھر چکن ڈال کر اتنا بھونیں کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔ اس کے بعد نمک، لال مرچ، چلی ساس یا سویا ساس ڈال کر مزید بھونیں، آخر میں چیڈر چیز ڈال کر صرف اتنا پکائیں کہ چیز پگھل جائے۔ آمیزہ تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے، تو باریک کٹا ہر ادھنیا اور باریک کٹی مرچیں بھی شامل کر دیں۔ اب یہ آمیزہ ضرورت کے مطابق رولز میں بھر کے آئل میں فرائی کرلیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK