• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن کارن سوپ

Updated: November 28, 2024, 9:39 PM IST | Mumbai

چکن کارن سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Corn Soup. Photo: INN
چکن کارن سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مکھن ایک بڑا چمچہ، مکئی ابلے ہوئے ۲؍ پیالے، لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ، چکن ۲۵۰؍ گرام بون لیس، چکن اسٹاک ۴؍ کپ، پانی ۲؍ کپ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، کارن فلور ۴؍ بڑے چمچے، انڈے کی سفیدی ۳؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: فرائنگ پین میں مکھن ڈالیں بعد میں لہسن کا پیسٹ ڈال کر ۲؍ منٹ کیلئے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔ چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اسے اچھی طرح ابال لیں۔ نمک اور کالی مرچ ڈال کر ملائیں۔ پھر اس میں سویا سوس اور سرکہ ملا کر ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ تک پکائیں۔ آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کریں لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔ آخر میں ابلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی مسلسل چمچہ چلانے کے ساتھ شامل کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK