آج بنایئے خاص پکوان ’’چکن ڈرم اسٹکس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آج بنایئے خاص پکوان ’’چکن ڈرم اسٹکس۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کے دو کے ٹکڑے، ایک چمچہ ہلدی پاؤڈر، ایک عدد سرخ مرچ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، آدھا لیموں کا رس، حسب ذائقہ نمک، تلنے کیلئے تیل۔
بنانے کا طریقہ: چکن لیگ پیس کو صاف کرکے دھولیں، اب اس میں سے پانی نکال کر پلیٹ میں رکھیں، اس میں تمام مسالے، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ۱۵؍ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ اب گیس آن کریں اور پین کو رکھیں، اب اس میں کوکنگ آئل ڈالیں، اسے اچھی طرح گرم ہونے دیں، پھر چکن لیگ پیس ڈالیں، پھر اسے الٹا کرکے سنہری اور کرکرا ہونے تک فرائی کریں، اب اسے نکال لیں۔ مزیدار چکن ڈرم اسٹکس تیار ہیں۔
چکن ڈرم اسٹکس بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری فرحانہ نے سنبھل، یوپی سے بھیجی ہے۔